0

گاڑیوں پر ریفلیکٹر لگائے جائیں گے، سگنل توڑنے والوں کے خلاف کارروائی ہوگی

مطالعے کا وقت: 1 منٹ

اہم نکات:

  • سی پی او فیصل آباد نے تیز رفتاری، ون ویلنگ اور بغیر لائسنس ڈرائیونگ کے خلاف مؤثر کارروائی کا حکم دیا ہے۔
  • حادثات کی روک تھام کے لیے گاڑیوں پر زیادہ سے زیادہ ریفلیکٹر لگائے جائیں گے۔
  • ٹریفک سگنل کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔
  • شاہراہوں اور مشکوک افراد و گاڑیوں کی کڑی نگرانی کی ہدایت بھی جاری کی گئی ہے۔
  • شہریوں کو ٹریفک قوانین کی آگاہی دی جائے گی اور بہتر سفری سہولات یقینی بنائی جائیں گی۔

فیصل آباد: حادثات سے بچاؤ کے لیے گاڑیوں پر زیادہ سے زیادہ ریفلیکٹر لگائے جائیں گے اور ٹریفک سگنل کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی ہوگی۔

یہ ہدایات سی پی او فیصل آباد تنویر حسین نے پولیس لائن میں ٹریفک کے حوالے سے افسران کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے جاری کیں۔ پولیس ترجمان کے مطابق اجلاس میں ایس ایس پی انویسٹی گیشن احمد نواز شاہ، سی ٹی او رانا ناصر جاوید، ایس پی پٹرولنگ ملک طارق، ٹاؤن ایس پیز، ڈی ایس پیز اور دیگر افسران نے شرکت کی۔

سی پی او نے تیز رفتاری، ون ویلنگ اور بغیر لائسنس ڈرائیونگ کے خلاف مؤثر کارروائیاں کرنے کا حکم دیا۔ انھوں نے کہا کہ ٹریفک قوانین پر عملدرآمد اور شہریوں کو بہتر سفری سہولات کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔

حادثات سے بچاؤ کے لیے شہریوں کو ٹریفک قوانین کے متعلق آگاہی فراہم کی جائے، سی پی او نے ہدایت کی۔ شاہراہوں اور مشکوک افراد و گاڑیوں کی کڑی نگرانی کو بھی یقینی بنایا جائے۔

Author Profile

Staff Report
Staff Report
Emotion Map:
0 0 votes
Article Rating
Subscribe
Notify of
guest
0 Comments
Oldest
Newest Most Voted
↑ English