چیمبر آف کامرس کے ممبر امامت اجمل اخلاص انتقال کر گئے

مطالعے کا وقت: 1 منٹ

اہم نکات:

  • ایف سی سی آئی کے ممبر امامت اجمل اخلاص رضائے الٰہی سے انتقال کر گئے۔
  • مرحوم کی نماز جنازہ بابو پٹرولیم والا قبرستان، 204 چک میں ادا کی گئی۔
  • نماز جنازہ میں چیمبر کے ممبران، تاجروں اور لواحقین نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔
  • چیمبر کے صدر عارف احسان ملک اور دیگر عہدیداروں نے گہرے رنج و غم کا اظہار کیا۔

فیصل آباد: فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے ممبر امامت اجمل اخلاص رضائے الٰہی سے انتقال کر گئے ہیں، انا للہ وانا الیہ راجعون۔

ایف سی سی آئی کے ہینڈ آؤٹ کے مطابق، مرحوم کی نماز جنازہ بابو پٹرولیم والا قبرستان، 204 چک، نزد گرین ایونیو، کینال روڈ میں ادا کی گئی۔

نماز جنازہ میں چیمبر کے ممبران، تاجروں اور لواحقین نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

چیمبر کے صدر عارف احسان ملک، سینئر نائب صدر میاں محمد سعید اور نائب صدر محمد یٰسین نے اس سانحہ ارتحال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا۔

عہدیداروں نے مرحوم کی مغفرت، درجات کی بلندی اور پسماندگان کے لیے صبر جمیل کی دعا کی۔

Author Profile

Staff Report
Staff Report
Emotion Map:
↑