0

دوہرے قتل کے ملزمان کی فرار ختم، پولیس نے دھر لیا

مطالعے کا وقت: 1 منٹ

اہم نکات:

  • ٹھیکری والا دوہرے قتل کے دونوں ملزم گرفتار کر لیے گئے
  • گرفتاری ایس ایچ او افضال احمد کی ٹیم نے عمل میں لائی
  • پولیس کے مطابق ملزمان ٹھوس شواہد کے ساتھ عدالت میں پیش ہوں گے

فیصل آباد: تھانہ ٹھیکری والا کے علاقے میں پرانی دشمنی پر دو افراد کو قتل کرنے والے دونوں ملزم پولیس نے گرفتار کر لیے ہیں۔ ملزمان واقعے کے بعد سے روپوش تھے۔

پولیس ترجمان کے مطابق سی پی او فیصل آباد تنویر حسین نے ملزمان کی گرفتاری کا ٹاسک ایس پی اقبال ڈویژن سعید احمد کو سونپا تھا۔

ایس پی اقبال ڈویژن کی نگرانی میں ایس ایچ او تھانہ ٹھیکری والا افضال احمد نے ٹیم کے ہمراہ دونوں ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

سرکاری ہینڈ آؤٹ کے مطابق ملزمان غلام مرتضیٰ اور بلال نے پرانی دشمنی پر اکرام بلا اور اقبال کو فائرنگ کر کے قتل کیا تھا۔ مقدمہ ایف آئی آر نمبر 1163/26 کے تحت تھانہ ٹھیکری والا میں 23 اکتوبر کو درج ہوا تھا۔

FIR No 1163/26 of the Thikriwala double murder case registered at Thikriwala police station Faisalabad

سی پی او فیصل آباد کے مطابق گرفتار ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ عدالت میں پیش کیا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ ملزمان کو قانون کے مطابق سزا دلوائی جائے گی۔

Read in English

Author Profile

Staff Report
Staff Report
Emotion Map:
0 0 votes
Article Rating
Subscribe
Notify of
guest
0 Comments
Oldest
Newest Most Voted
↑