0

فیصل آباد: خونی کھیل میں ملوث 12 ملزمان پولیس کے شکنجے میں

مطالعے کا وقت: 2 منٹ

اہم نکات:

  • شہر گیر کارروائیوں میں پتنگ بازی میں ملوث 12 ملزمان گرفتار
  • ملزمان کے قبضے سے سیکڑوں پتنگیں اور کیمیکل ڈور برآمد
  • فرقان، منیب، علی، کامران، مزمل اور ابرار سمیت دیگر ملزمان کی شناخت ہو گئی
  • ملزمان کے خلاف مقدمات درج، قانونی کارروائی شروع کر دی گئی
  • والدین بچوں کو اس خطرناک کھیل سے دور رکھیں، سی پی او فیصل آباد

فیصل آباد: پولیس نے پتنگ بازی کے خلاف شہر گیر کارروائیوں میں 12 ملزمان گرفتار کر لیے۔

ترجمان فیصل آباد پولیس کے مطابق، گرفتار ملزمان میں فرقان، منیب، علی، کامران، مزمل اور ابرار وغیرہ شامل ہیں۔

ہینڈ آؤٹ کے مطابق، ملزمان کے قبضے سے سیکڑوں پتنگیں اور کیمیکل ڈور برآمد ہوئیں۔

ترجمان نے بتایا کہ ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر کے قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

سی پی او فیصل آباد نے والدین سے اپیل کی کہ وہ اپنے بچوں کو پتنگ بازی جیسے خطرناک کھیل سے دور رکھیں۔

سی پی او فیصل آباد کا کہنا تھا کہ قانون شکنی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔

Read in English

Author Profile

Staff Report
Staff Report
Emotion Map:
0 0 votes
Article Rating
Subscribe
Notify of
guest
0 Comments
Oldest
Newest Most Voted
↑