0

فیصل آباد: 10 منشیات فروش گرفتار، چرس اور ہیروئن برآمد

مطالعے کا وقت: 2 منٹ

اہم نکات:

  • پولیس نے گزشتہ 24 گھنٹوں میں شہر بھر میں کارروائیاں کر کے 10 منشیات فروش گرفتار کیے
  • ملزمان سے آٹھ کلو سے زائد چرس، اڑھائی کلو سے زائد ہیروئن اور بھاری مقدار میں شراب برآمد ہوئی
  • گرفتار ملزمان کی شناخت اختر، عمیر، اکاش، اربینہ، اشتیاق، طارق، واحد اور بلال وغیرہ کے ناموں سے ہوئی
  • سہولت کاروں اور منشیات سپلائی نیٹ ورک کا سراغ لگانے کے لیے تفتیش جاری ہے

فیصل آباد: فیصل آباد پولیس نے گزشتہ 24 گھنٹوں میں شہر بھر میں 10 منشیات فروش گرفتار کر لیے۔

ہینڈ آؤٹ کے مطابق گرفتار ملزمان کے قبضے سے آٹھ کلو سے زائد چرس، اڑھائی کلو سے زائد ہیروئن اور بھاری مقدار میں شراب برآمد ہوئی۔

پولیس بیان کے مطابق گرفتار ملزمان کی شناخت اختر، عمیر، اکاش، اربینہ، اشتیاق، طارق، واحد اور بلال وغیرہ کے ناموں سے ہوئی۔

ترجمان کے مطابق ملزمان کے سہولت کاروں اور منشیات سپلائی نیٹ ورک کا سراغ لگانے کے لیے تفتیش جاری ہے۔

پولیس کے مطابق یہ کارروائیاں نوجوان نسل کے تحفظ کے لیے کی گئیں۔

سی پی او فیصل آباد نے کہا کہ نوجوان نسل کا مستقبل تباہ کرنے والے منشیات فروش کسی رعایت کے مستحق نہیں۔

Read in English

Author Profile

Staff Report
Staff Report
Emotion Map:
0 0 votes
Article Rating
Subscribe
Notify of
guest
0 Comments
Oldest
Newest Most Voted
↑