اہم نکات:
- ٹریفک اسسٹنٹ کو شہری سے جھگڑے کے بعد معطل کر دیا گیا ہے۔
- انکوائری ڈی ایس پی سول لائنز کو سونپ دی گئی ہے۔
- شہری کا ون وے کی خلاف ورزی پر چالان کیا گیا تھا۔
پنچ پلیاں پر شہری سے جھگڑے پر چیف ٹریفک آفیسر نے ٹریفک اسسٹنٹ کو معطل کر دیا ہے۔
سٹی ٹریفک پولیس کے ہینڈ آؤٹ کے مطابق، چیف ٹریفک آفیسر ناصر جاوید رانا نے اسماعیل روڈ پنچ پلیاں پر پیش آنے والے واقعے کا نوٹس لیا ہے۔
چیف ٹریفک آفیسر نے انکوائری ڈی ایس پی سول لائنز کو سونپ دی ہے۔
انکوائری افسر ویڈیو شواہد، واقعے کے تمام پہلوؤں اور متعلقہ افراد کے بیانات کا جائزہ لے کر حقائق پر مبنی رپورٹ مرتب کریں گے۔
انکوائری رپورٹ کی روشنی میں میرٹ پر مزید محکمانہ کارروائی ہوگی۔
ابتدائی انکوائری کے مطابق، شہری کو ون وے کی خلاف ورزی پر روکا گیا اور قانون کے مطابق اس کا چالان کیا گیا۔
شہری نے موقع پر ویڈیو بنانا شروع کر دی۔ منع کرنے کے باوجود سلسلہ جاری رکھنے پر ٹریفک اسسٹنٹ نے مبینہ طور پر اس کا موبائل فون لے لیا اور تلخ کلامی شدت اختیار کر گئی۔
شہری مشتعل ہوگیا اور اس نے مبینہ طور پر ٹریفک اسسٹنٹ کے ساتھ گالم گلوچ اور ہاتھا پائی کی۔
سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ویڈیو میں دونوں کے درمیان کشیدہ صورتحال دیکھی جا سکتی ہے، جبکہ موقع پر موجود سینئر ٹریفک وارڈن بیچ بچاؤ کروانے کی کوشش کرتے نظر آتے ہیں۔
سٹی ٹریفک پولیس کا کہنا ہے کہ قانون کی عملداری، شہریوں کے احترام اور ٹریفک اہلکاروں کے پیشہ ورانہ طرز عمل کو یقینی بنایا جائے گا۔
ہینڈ آؤٹ میں کہا گیا ہے کہ کسی اہلکار کو اختیارات سے تجاوز کی اجازت نہیں اور قانون سب کے لیے برابر ہے۔
Author Profile

Latest Entries
چنیوٹنومبر 18, 2026چنیوٹ: ہیروئن فروشی کا ملزم گرفتار، 1180 گرام برآمد
فیصل آبادنومبر 18, 2026سمندری: سی سی ٹی وی اور انسانی ذرائع سے بچھڑا لڑکا ملا
پنجابنومبر 18, 2026تھیٹر فیملی فرینڈلی ہوگا، فنکاروں کی رجسٹریشن فیس ختم
جرائمنومبر 18, 2026مریدوالہ: قتل کے مقدمے میں 15 ماہ سے روپوش اشتہاری ملزم گرفتار
گاڑیوں پر ریفلیکٹر لگائے جائیں گے، سگنل توڑنے والوں کے خلاف کارروائی ہوگی






