اہم نکات:
- دھان کے کاشتکار کٹائی کے بعد باقیات کو آگ نہ لگائیں، باقیات جلانا قابلِ سزا جرم ہے
- باقیات جلانے سے زمین کی بالائی سطح کا نامیاتی مادہ تباہ ہوتا ہے اور زرخیزی متاثر ہوتی ہے
- وزیر اعلیٰ کے سموگ کنٹرول پروگرام کے تحت امسال 10 ہزار سپر سیڈر 60 فیصد سبسڈی پر فراہم کیے گئے، جن پر 5.5 ارب روپے لاگت آئی
- کاشتکار مڈھ روٹا ویٹر یا ڈسک ہیرو سے زمین میں ملائیں اور گندم کی کاشت کے لیے سپر سیڈر کو ترجیح دیں
محکمہ زراعت پنجاب نے دھان کے کاشتکاروں کو باقیات جلانے سے گریز کی ہدایت کی ہے
محکمہ زراعت پنجاب کے ترجمان کے مطابق دھان کے مڈھوں کو آگ لگانے سے زمین کی بالائی سطح پر موجود نامیاتی مادے کو نقصان پہنچتا ہے اور زمین کی زرخیزی متاثر ہوتی ہے۔
ترجمان نے بتایا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کے سموگ کنٹرول پروگرام کے تحت امسال کاشتکاروں کو 60 فیصد سبسڈی پر 10 ہزار سپر سیڈر فراہم کیے گئے جن پر 5.5 ارب روپے لاگت آئی۔
ان کا کہنا تھا کہ جدید مشینری کے استعمال سے فصل کی باقیات کو جلائے بغیر کارآمد بنایا جا سکتا ہے۔
ترجمان نے کہا کہ کاشتکار مڈھوں کو آگ لگانے کی بجائے انھیں زمین میں ملا دیں، دستی کٹائی کی صورت میں روٹا ویٹر اور مشین سے کٹائی کی صورت میں ڈسک ہیرو استعمال کریں۔
انھوں نے مزید کہا کہ گہرا ہل چلا کر آدھی بوری یوریا فی ایکڑ چھٹا کر کے پانی لگا دیا جائے تو اس سے بھی زمین کی زرخیزی اور پیداواری صلاحیت میں اضافہ ہوتا ہے۔
ترجمان کے مطابق گندم کی کاشت کے لیے کاشتکار ترجیحاً سپر سیڈر کا استعمال کریں۔
ترجمان نے یاد دلایا کہ دھان کے مڈھوں اور پرالی کو آگ لگانا حکومت پنجاب کی ہدایات کے مطابق قابلِ سزا جرم ہے۔ انھوں نے کہا کہ مڈھ اور پرالی جلانے والے عناصر کے خلاف جرمانہ اور گرفتاری عمل میں لائی جا رہی ہے۔
مزید پڑھیں: فیصل آباد کا انڈیکس رات 9 بجے 233، فضا بہت مضر صحت
Author Profile

Latest Entries
پیشن گوئینومبر 9, 2026فیصل آباد کی فضا خطرناک درجے میں، انڈیکس 391 تک پہنچ گیا
پاکستاننومبر 9, 2026پنجاب میں گندم کی کاشت کا ہدف ایک کروڑ 65 لاکھ ایکڑ مقرر
پاکستاننومبر 9, 2026سموگ سے بچاؤ: دھان کے مڈھ جلانے کے بجائے زمین میں ملائیں، محکمہ زراعت پنجاب
انتقالاتنومبر 9, 2026مرزا محمد اشرف جاوید انتقال کر گئے






