0

پنجاب میں گندم کی کاشت کا ہدف ایک کروڑ 65 لاکھ ایکڑ مقرر

مطالعے کا وقت: 1 منٹ

اہم نکات:

  • آبپاش علاقوں میں گندم کی بوائی یکم سے 20 نومبر تک مکمل کی جائے، محکمہ زراعت کی ہدایت
  • صوبے میں گندم کی کاشت کا ہدف ایک کروڑ 65 لاکھ ایکڑ مقرر، 2 کروڑ 25 لاکھ میٹرک ٹن پیداوار متوقع
  • تصدیق شدہ بیج 40 سے 45 کلوگرام فی ایکڑ، کھڑی کپاس میں 55 سے 60 کلوگرام استعمال کیا جائے
  • بوائی سے پہلے بیج کو تھائیوفنیٹ میتھائل یا امیڈا کلوپرڈ اور ٹیبو کونازول کا زہر لگایا جائے
  • پہلا پانی بوائی کے 20 سے 25 دن بعد، دھان کے بعد والی فصل کو 35 سے 45 دن بعد دیا جائے

آبپاش علاقوں کے کاشتکار گندم کی بوائی 20 نومبر تک ہر صورت مکمل کر لیں

محکمہ زراعت پنجاب کے ترجمان کے مطابق آبپاش علاقوں کے کاشتکار گندم کی بوائی یکم نومبر سے 20 نومبر تک مکمل کر لیں۔

ترجمان نے بتایا کہ اس سال صوبے میں گندم کی کاشت کا ہدف ایک کروڑ 65 لاکھ ایکڑ مقرر ہے اور اس سے 2 کروڑ 25 لاکھ میٹرک ٹن پیداوار متوقع ہے۔

محکمہ زراعت کی ہدایت ہے کہ زیادہ فی ایکڑ پیداوار کیلئے منظور شدہ اقسام کا تصدیق شدہ بیج استعمال کیا جائے۔

منظور شدہ اقسام میں اکبر 19، فلک 24، سویرا 24، عروج 22، اجالا 2016 اور جوہر 2016 شامل ہیں۔

اناج 2017، فخر بھکر 17، بھکر سٹار 19، غازی 19، نشان 21 اور دلکش 20 بھی منظور شدہ اقسام میں شامل ہیں۔

شرح بیج 40 سے 45 کلوگرام فی ایکڑ رکھی جائے اور بیج کے اگاؤ کی شرح 85 فیصد سے کم نہ ہو۔

کھڑی کپاس میں گندم کاشت کرنے کیلئے شرح بیج 55 سے 60 کلوگرام فی ایکڑ رکھی جائے۔

بوائی سے پہلے بیج کو مقامی ماہرین زراعت کے مشورے سے زہر لگانا ضروری ہے۔

کانگیاری، کرنال بنٹ، گندم کی بلاسٹ اور اکھیڑا جیسی بیماریوں سے بچاؤ کیلئے بیج کو تھائیوفنیٹ میتھائل 2 سے 2.5 گرام فی کلوگرام بیج کے حساب سے لگایا جائے۔

اس کے متبادل کے طور پر امیڈا کلوپرڈ اور ٹیبو کونازول کا مرکب 4 ملی لٹر فی کلوگرام بیج استعمال کیا جا سکتا ہے۔

“اس سال صوبے میں گندم کی کاشت کا ہدف ایک کروڑ 65 لاکھ ایکڑ مقرر ہے”

زہر لگانے کیلئے گھومنے والا ڈرم بہتر رہتا ہے۔ ڈرم میسر نہ ہو تو تولا ہوا بیج اور سفارش کردہ زہر پلاسٹک کی بوری میں ڈال کر اس کا منہ باندھ لیا جائے۔

بوری کو دونوں طرف سے پکڑ کر اچھی طرح ہلایا جائے تاکہ بیج کے ہر دانے کو زہر لگ جائے، بوری تقریباً آدھی بھری جائے۔

اچھی پیداوار کیلئے کھیت کا تیار اور ہموار ہونا ضروری ہے۔ خالی پڑے کھیتوں میں دو سے تین مرتبہ ہل چلایا جائے اور جہاں ضرورت ہو وہاں کراہ یا لیزر لیولر سے زمین ہموار کی جائے۔

راؤنی سے پہلے کھیت کو چھوٹے حصوں میں تقسیم کر لیا جائے تاکہ کم پانی سے زیادہ رقبے پر راؤنی ہو سکے۔

بوائی کا وقت قریب آئے تو سورج نکلنے سے پہلے ہل چلا کر سہاگہ دیا جائے۔ یہ عمل دو سے تین مرتبہ دہرانے سے جڑی بوٹیاں تلف ہو جاتی ہیں اور زمین کی نچلی نمی اوپر آ جاتی ہے۔

دھان کے بعد گندم کاشت کرنے والے کاشتکار برداشت سے 15 روز قبل دھان کو پانی دینا بند کر دیں تاکہ برداشت تک زمین وتر حالت میں آ جائے۔

برداشت کے فوراً بعد ایک مرتبہ روٹا ویٹر یا دو مرتبہ ڈسک ہیرو چلایا جائے، پھر ہل اور سہاگہ چلا کر ڈرل سے بوائی کی جائے۔ خشک طریقے میں ڈرل شدہ بیج کی گہرائی ایک انچ سے زیادہ نہ رکھی جائے۔

کپاس، مکئی اور کماد کے بعد کاشتہ گندم کو پہلا پانی شگوفے نکلتے وقت یعنی بوائی کے 20 سے 25 دن بعد دیا جائے۔ دوسرا پانی گوبھ کے وقت بوائی کے 80 سے 90 دن بعد لگایا جائے۔

تیسرا پانی دانہ بننے کی ابتدا یعنی دودھیا حالت میں بوائی کے 125 سے 130 دن بعد لگایا جائے۔

دھان کے بعد کاشتہ گندم کو پہلا پانی قدرے تاخیر سے بوائی کے 35 سے 45 دن بعد لگایا جائے، کیونکہ دھان کے کھیت میں وتر زیادہ ہوتا ہے۔ دوسرا اور تیسرا پانی انہی مقررہ اوقات پر دیا جائے۔

پچھیتی کاشت والی گندم کو پہلا پانی بوائی کے 25 سے 30 دن بعد اور دوسرا پانی 70 سے 80 دن بعد لگایا جائے۔

Read in English

Author Profile

Staff Report
Staff Report
Emotion Map:
0 0 votes
Article Rating
Subscribe
Notify of
guest
0 Comments
Oldest
Newest Most Voted
↑