0

فیصل آباد: میٹرو روٹ سے تجاوزات ہٹانے اور پانی کے چھڑکاؤ کا حکم

مطالعے کا وقت: 2 منٹ

اہم نکات:

  • کمشنر ڈاکٹر عمران حامد شیخ کا ڈپٹی کمشنر کے ہمراہ میٹرو بس روٹس کا دورہ، ایم ڈی واسا سے بریفنگ
  • تکنیکی ماہرین واسا کی سروسز اور سیور پائپ لائنوں کی منتقلی کا جائزہ لے کر رپورٹ پیش کریں گے
  • جڑانوالہ روڈ میٹرو روٹ پر تجاوزات کے صفایا اور متبادل راستے ہموار کرنے کی ہدایت
  • تعمیراتی دھول سے سموگ کے خدشے کے پیش نظر تسلسل کے ساتھ پانی کے چھڑکاؤ کا حکم
  • ڈپٹی کمشنر کی رکاوٹیں دور کرنے اور سروسز کی منتقلی کا عمل تیز کرنے کی ہدایت

فیصل آباد: کمشنر فیصل آباد نے میٹرو بس روٹس کے دورے پر تجاوزات کے صفایا کا حکم دے دیا۔

سرکاری ہینڈ آؤٹ کے مطابق کمشنر ڈاکٹر عمران حامد شیخ نے ڈپٹی کمشنر محمد نعمان صدیق کے ہمراہ میٹرو بس پراجیکٹ کے روٹس کا دورہ کیا اور ایم ڈی واسا ساقب رضا سے بریفنگ لی۔

ہینڈ آؤٹ میں بتایا گیا ہے کہ دورے میں ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ آصف چوہان، ایم ڈی ہارٹیکلچر ایجنسی دلاور خان اور نیسپاک کے انجینئرز بھی موجود تھے۔

بیان کے مطابق کمشنر نے واسا کی لائنوں کی صورتحال کا باریک بینی سے مشاہدہ کیا۔

ہینڈ آؤٹ کے مطابق کمشنر نے تکنیکی ماہرین کو روٹ پر واسا کی سروسز اور سیور پائپ لائنوں کی منتقلی کا جائزہ لے کر رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی۔

انھوں نے کہا کہ اس ضمن میں قابل عمل تجاویز پیش کی جائیں تاکہ شہریوں کو سروسز کی فراہمی میں رکاوٹ نہ آئے اور اہم عوامی پراجیکٹ کا تعمیراتی عمل بھی بلاتعطل جاری رہے۔

ہینڈ آؤٹ کے مطابق انھوں نے جڑانوالہ روڈ میٹرو روٹ پر تجاوزات کے صفایا کے لیے چیف آفیسر میونسپل کارپوریشن کو ہدایت جاری کی۔ انھوں نے کہا کہ متبادل راستے ہموار کیے جائیں تاکہ شہریوں کو آمد و رفت میں دشواری نہ ہو۔

انھوں نے تسلسل کے ساتھ پانی کے چھڑکاؤ کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ تعمیراتی عمل کے باعث مٹی دھول اڑنے سے سموگ کی صورتحال پیدا ہونے کا خدشہ ہے، جس کی روک تھام ناگزیر ہے۔

ہینڈ آؤٹ میں کہا گیا ہے کہ ڈپٹی کمشنر نے متعلقہ افسران کو میٹرو روٹس پر حائل رکاوٹیں دور کرنے اور سروسز کی منتقلی کا عمل مزید تیزی سے جاری رکھنے کی ہدایت کی۔

انھوں نے کہا کہ ماہرین کی تجاویز کی روشنی میں واسا کی لائنوں کی منتقلی کے لیے مزید اقدامات کیے جائیں گے۔

Read in English

Author Profile

Staff Report
Staff Report
Emotion Map:
0 0 votes
Article Rating
Subscribe
Notify of
guest
0 Comments
Oldest
Newest Most Voted
↑