0

فیصل آباد: نئی گاڑی کا جھانسہ دے کر 10 لاکھ روپے اور گاڑی ہتھیا لی

مطالعے کا وقت: 2 منٹ

اہم نکات:

  • تھانہ کھرڑیانوالہ پولیس نے کار ڈیلر انور نسیم کو شہری سے 10 لاکھ روپے اور گاڑی ہتھیانے کے الزام میں گرفتار کر لیا
  • ایف آئی آر کے مطابق مدعی محمد حبیب نے نئی گاڑی کے سودے میں اپنی ہونڈا سوک اور 10 لاکھ روپے بطور امانت دیے تھے
  • مقدمہ نمبر 1863/26 تھانہ کھرڑیانوالہ میں 31 اکتوبر کو تعزیراتِ پاکستان کی دفعہ 406 کے تحت درج ہے
  • ہینڈ آؤٹ کے مطابق رقم اور گاڑی کی برآمدگی کے لیے تفتیش جاری ہے

فیصل آباد: تھانہ کھرڑیانوالہ پولیس نے شہری سے 10 لاکھ روپے اور گاڑی ہتھیانے والا ملزم گرفتار کر لیا۔

پولیس ہینڈ آؤٹ کے مطابق ایس ایچ او تھانہ کھرڑیانوالہ محمد عاطف شہزاد نے ملزم انور نسیم کو گرفتار کر لیا، جس نے نئی گاڑی خریدنے کا جھانسہ دے کر شہری محمد حبیب سے نقد 10 لاکھ روپے اور اس کی گاڑی ہتھیا لی تھی۔

ایف آئی آر کے مطابق چک 229 آر بی کے رہائشی محمد حبیب نے بتایا کہ چک نمبر 228 رب کے کار ڈیلر انور نسیم نے تقریباً چار پانچ ماہ قبل انھیں 24 لاکھ روپے مالیت کی 2024 ماڈل سوزوکی کلٹس دلانے کی پیشکش کی تھی۔

ایف آئی آر میں کہا گیا ہے کہ حبیب نے دو گواہوں کی موجودگی میں اپنی ہونڈا سوک ماڈل 2002 نمبر LRG-1908 اور نقد 10 لاکھ روپے بطور امانت ملزم کے حوالے کر دیے۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ ملزم نے نہ گاڑی دلائی اور نہ رقم اور گاڑی واپس کی۔ بار بار مطالبے اور واپسی کے وعدے کے بعد اس نے صاف انکار کر دیا اور سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں۔

ایف آئی آر میں درج ہے کہ مقدمہ نمبر 1863/26 31 اکتوبر کو تعزیراتِ پاکستان کی دفعہ 406 کے تحت درج ہوا۔ دفعہ 406 امانت میں خیانت کی سزا سے متعلق ہے۔

PDFFIR 1863/26, Khurrianwala police station
FIR 1863/26, Khurrianwala police station, Faisalabad
Page 1 of 1 — Copying, downloading and screenshots are disabled

ہینڈ آؤٹ کے مطابق فراڈ کے ذریعے ہتھیائی گئی رقم اور گاڑی کی برآمدگی کے لیے تفتیش جاری ہے۔

سی پی او فیصل آباد کے مطابق جعلسازی اور دھوکہ دہی کے ذریعے شہریوں کو نقصان پہنچانے والوں کو کیفرِ کردار تک پہنچایا جائے گا۔

Read in English

Author Profile

Staff Report
Staff Report
Emotion Map:
0 0 votes
Article Rating
Subscribe
Notify of
guest
0 Comments
Oldest
Newest Most Voted
↑