0

پانی لگانے کے تنازع پر ماں بیٹی پر تشدد، ملزم گرفتار

)

مطالعے کا وقت: 2 منٹ

اہم نکات:

  • تھانہ کر پولیس نے ماں بیٹی آسیہ بی بی اور نواب بی بی کو سوٹے سے تشدد کا نشانہ بنانے والے ملزم یسین کو گرفتار کر لیا
  • پولیس ہینڈ آؤٹ کے مطابق ملزم کی دونوں خواتین سے فصل کو پانی لگانے پر تلخ کلامی ہوئی تھی
  • مقدمہ 182/26 تھانہ کر میں دفعات 354، 148، 149، 337A(i) اور 337F(vi) کے تحت درج ہے
  • سی پی او فیصل آباد نے کہا کہ خواتین پر تشدد اور قانون شکنی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی

فیصل آباد: تھانہ کر پولیس نے ماں بیٹی پر تشدد کرنے والے ملزم یسین کو گرفتار کر لیا۔

پولیس ہینڈ آؤٹ کے مطابق ملزم یسین کی آسیہ بی بی اور نواب بی بی سے فصل کو پانی لگانے پر تلخ کلامی ہوئی۔

ترجمان فیصل آباد پولیس کے مطابق یسین نے سوٹے کے وار کرکے ماں بیٹی کو تشدد کا نشانہ بنایا۔

ہینڈ آؤٹ میں بتایا گیا کہ ایس ایچ او تھانہ کر محمد حسین نے ملزم کو گرفتار کر لیا۔

ایف آئی آر کے مطابق مقدمہ نمبر 182/26 تھانہ کر میں دفعات 354، 148، 149، 337A(i) اور 337F(vi) تعزیرات پاکستان کے تحت درج کیا گیا۔ ایف آئی آر میں جائے وقوعہ چک نمبر 594 گ ب درج ہے۔

PDFایف آئی آر 182/26، تھانہ کر
ایف آئی آر 182/26، تھانہ کر، فیصل آبادایف آئی آر 182/26، تھانہ کر، فیصل آباد
Pages 1 to 2 — Copying, downloading and screenshots are disabled

ہینڈ آؤٹ کے مطابق سی پی او فیصل آباد نے کہا کہ خواتین پر تشدد اور قانون شکنی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔

Read in English

Author Profile

Staff Report
Staff Report
Emotion Map:
0 0 votes
Article Rating
Subscribe
Notify of
guest
0 Comments
Oldest
Newest Most Voted
↑