0

فیصل آباد: پلاٹ کے جھانسے میں آٹھ لاکھ کا فراڈ، ملزم گرفتار

)

مطالعے کا وقت: 2 منٹ

اہم نکات:

  • تھانہ ملت ٹاؤن پولیس نے آٹھ لاکھ روپے کے پلاٹ فراڈ پر فیاض حسین کو گرفتار کر لیا
  • ایف آئی آر کے مطابق پانچ مرلے کے پلاٹ کی ملکیت کسی اور شخص کے نام نکلی
  • مقدمہ 1800/26 تھانہ ملت ٹاؤن میں دفعہ 420، 468 اور 471 تعزیرات پاکستان کے تحت درج ہے
  • پولیس کے مطابق رقم کی برآمدگی اور دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے تفتیش جاری ہے

فیصل آباد: تھانہ ملت ٹاؤن پولیس نے پلاٹ فراڈ میں آٹھ لاکھ ہتھیانے والا ملزم گرفتار کر لیا۔

پولیس ہینڈ آؤٹ کے مطابق ملزمان نے شہری کو پانچ مرلے کا پلاٹ دکھا کر آٹھ لاکھ روپے بیعانہ وصول کیا۔

ترجمان پولیس کے مطابق تصدیق پر معلوم ہوا کہ پلاٹ کی ملکیت کسی اور شخص کے نام ہے۔

ایف آئی آر کے مطابق مقدمہ تھانہ ملت ٹاؤن میں 21 اکتوبر کو دفعہ 420، 468 اور 471 کے تحت درج کیا گیا۔

ایف آئی آر میں کہا گیا ہے کہ چک نمبر 202 رب گٹی کا یہ پلاٹ 22 لاکھ 50 ہزار روپے میں طے ہوا تھا۔ بقیہ رقم 25 ستمبر تک ادا کرنا تھی۔

PDFایف آئی آر 1800/26، تھانہ ملت ٹاؤن
ایف آئی آر 1800/26، تھانہ ملت ٹاؤن، فیصل آباد
Page 1 of 1 — Copying, downloading and screenshots are disabled

ہینڈ آؤٹ میں بتایا گیا ہے کہ ایس ایچ او علی اکبر نے ملزم فیاض حسین کو گرفتار کر لیا۔ رقم کی برآمدگی اور دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے تفتیش جاری ہے۔

سی پی او فیصل آباد نے کہا کہ دھوکہ دہی اور فراڈ کے ذریعے شہریوں کو نقصان پہنچانے والے عناصر کسی رعایت کے مستحق نہیں ہیں۔

Read in English

Author Profile

Staff Report
Staff Report
Emotion Map:
0 0 votes
Article Rating
Subscribe
Notify of
guest
0 Comments
Oldest
Newest Most Voted
↑