0

فیصل آباد: ویمن چیمبر کے وفد کی سی پی او سے ملاقات، ویمن ڈیسک کا مطالبہ

مطالعے کا وقت: 2 منٹ

اہم نکات:

  • ویمن چیمبر آف کامرس کے وفد کی سی پی او فیصل آباد تنویر حسین سے ملاقات
  • وفد نے خواتین بزنس کمیونٹی کے مسائل سے سی پی او کو آگاہ کیا
  • چیمبر آف کامرس میں ویمن ڈیسک کے قیام کا مطالبہ
  • سی پی او کی ویمن ڈیسک کے قیام اور دیگر مسائل کے حل کی یقین دہانی

فیصل آباد: ویمن چیمبر کے وفد نے سی پی او تنویر حسین سے ملاقات میں کاروباری خواتین کے مسائل رکھے۔

ترجمان فیصل آباد پولیس کے مطابق وفد کی قیادت ویمن چیمبر آف کامرس کی صدر کنول سعید نے کی۔ ایڈمنسٹریشن کمیٹی کی ممبر زیب النساء سمیت دیگر ممبران بھی وفد میں شامل تھیں۔

وفد نے سی پی او کو خواتین بزنس کمیونٹی کے مسائل سے آگاہ کیا۔

وفد نے چیمبر آف کامرس میں ویمن ڈیسک کے قیام کا مطالبہ بھی کیا۔

سی پی او فیصل آباد نے ویمن ڈیسک کے قیام اور دیگر مسائل کے حل کی یقین دہانی کرائی۔

صدر ویمن چیمبر آف کامرس کنول سعید نے کہا کہ پولیس محدود وسائل کے باوجود امن و امان کے قیام کے لیے مؤثر کردار ادا کر رہی ہے۔

وفد کی ممبران نے فیصل آباد پولیس کی پیشہ ورانہ کارکردگی اور کرائم کنٹرول اقدامات کو قابلِ تحسین قرار دیا۔

ملاقات کے اختتام پر صدر ویمن چیمبر نے سی پی او فیصل آباد کو یادگاری شیلڈ پیش کی۔

Read in English

Read in English

Author Profile

Staff Report
Staff Report
Emotion Map:
0 0 votes
Article Rating
Subscribe
Notify of
guest
0 Comments
Oldest
Newest Most Voted
↑