0

فیصل آباد: رنجش پر شہری کے گھر فائرنگ، تین ملزمان اسلحہ سمیت گرفتار

مطالعے کا وقت: 1 منٹ

اہم نکات:

  • تھانہ سرگودھا روڈ پولیس نے اسلحہ کی نمائش اور فائرنگ کی ویڈیو وائرل ہونے پر تین ملزمان گرفتار کر لیے
  • ملزمان عبدالمنان، خادم حسین اور آفاق نے ذاتی رنجش پر شہری کے گھر فائرنگ کی تھی
  • سی پی او کے مطابق ہوائی فائرنگ سے خوف پھیلانے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں

فیصل آباد: ذاتی رنجش پر شہری کے گھر فائرنگ کرنے والے تین ملزمان کو ایس ایچ او تھانہ سرگودھا روڈ غازی رضوان جاوید نے اسلحہ سمیت گرفتار کر لیا۔

فیصل آباد پولیس کے ترجمان کے مطابق گرفتار ملزمان میں عبدالمنان، خادم حسین اور آفاق شامل ہیں۔

بیان کے مطابق ملزمان کی اسلحہ کی نمائش اور فائرنگ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی۔

ترجمان نے بتایا کہ تھانہ سرگودھا روڈ میں مقدمہ درج کر کے کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

سی پی او فیصل آباد نے کہا کہ ہوائی فائرنگ سے شہریوں میں خوف و ہراس پھیلانے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ شہر میں امن و امان کو متاثر کرنے والے عناصر کسی صورت برداشت نہیں کیے جائیں گے۔

Read in English

Author Profile

Staff Report
Staff Report
Emotion Map:
0 0 votes
Article Rating
Subscribe
Notify of
guest
0 Comments
Oldest
Newest Most Voted
↑