0

سموگ کریک ڈاؤن میں 1,766 مقدمات درج، 1,241 افراد گرفتار

مطالعے کا وقت: 2 منٹ

اہم نکات:

  • اس سال سموگ کریک ڈاؤن میں 1,766 مقدمات درج ہوئے اور 1,241 افراد گرفتار کیے گئے۔
  • 11,360 افراد پر 10 کروڑ روپے جرمانہ عائد کیا گیا اور 4,111 افراد کو وارننگ دی گئی۔
  • مجموعی طور پر 7,613 خلاف ورزیاں رپورٹ ہوئیں، جن میں سب سے زیادہ 5,824 دھواں چھوڑنے والی گاڑیاں ہیں۔
  • انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب عبدالکریم نے کریک ڈاؤن تیز کرنے اور ایس او پیز کی خلاف ورزی پر زیرو ٹالرینس کا حکم دیا ہے۔

لاہور: اس سال سموگ کریک ڈاؤن میں 11,360 افراد پر 10 کروڑ روپے جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔

پنجاب پولیس کے ترجمان کے مطابق لاہور سمیت مختلف اضلاع میں کریک ڈاؤن کے دوران 1,766 مقدمات درج ہوئے ہیں۔ کریک ڈاؤن میں 1,241 افراد گرفتار کیے گئے ہیں۔

4,111 افراد کو وارننگ دی گئی ہے۔ پولیس نے مجموعی طور پر 7,613 خلاف ورزیاں رپورٹ کی ہیں۔

ان میں سب سے زیادہ 5,824 خلاف ورزیاں دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کی ہیں۔ صنعتی سرگرمیوں کی 184، فصلوں کی باقیات جلانے کی 811، اینٹوں کے بھٹوں کی 641 اور دیگر 153 خلاف ورزیاں رپورٹ ہوئی ہیں۔

“انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب عبدالکریم نے شاہراہوں، انڈسٹریل ایریاز، زرعی اور دیگر مقامات پر کریک ڈاؤن تیز کرنے کا حکم دیا ہے۔”

انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب عبدالکریم نے شاہراہوں، انڈسٹریل ایریاز، زرعی اور دیگر مقامات پر کریک ڈاؤن تیز کرنے کا حکم دیا ہے۔

آئی جی پنجاب نے کہا ہے کہ سموگ ایس او پیز کی خلاف ورزی پر ذمہ داران کے خلاف زیرو ٹالرینس کے تحت سخت کارروائی کی جائے گی۔

Read in English

Author Profile

Staff Report
Staff Report
Emotion Map:
0 0 votes
Article Rating
Subscribe
Notify of
guest
0 Comments
Oldest
Newest Most Voted
↑