0

لاہور: اے آئی جی لیگل کی ریٹائرمنٹ پر سی پی او میں پروقار الوداعی تقریب

مطالعے کا وقت: 2 منٹ

اہم نکات:

  • ایس پی سلیم چغتائی 30 سال کی خدمت کے بعد محکمہ پولیس سے ریٹائر
  • آئی جی پنجاب عبدالکریم نے اعزازی شیلڈ، تحائف اور گلدستہ پیش کیا
  • سلیم چغتائی 1996 میں بطور انسپکٹر لیگل بھرتی ہوئے اور اے آئی جی لیگل کے عہدے سے ریٹائر ہوئے

لاہور: ایس پی سلیم چغتائی تیس سال کی ملازمت مکمل کر کے محکمہ پولیس سے ریٹائر ہو گئے۔

ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق ان کی ریٹائرمنٹ کے موقع پر سنٹرل پولیس آفس میں پروقار الوداعی تقریب منعقد ہوئی۔

ترجمان کے مطابق آئی جی پنجاب عبدالکریم نے تقریب میں سلیم چغتائی کو اعزازی شیلڈ، تحائف اور گلدستہ پیش کیا۔

بیان کے مطابق تقریب میں ایڈیشنل آئی جیز، ڈی آئی جیز، ایس ایس پیز سمیت سینئر افسران نے شرکت کی۔

آئی جی پنجاب نے کہا کہ سلیم چغتائی نے اپنے پروفیشنل کیریئر کے دوران مختلف عہدوں پر بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔

انھوں نے کہا کہ محکمہ سلیم چغتائی کی پولیس میں 30 سال کی بہترین خدمات کو سراہتا ہے۔

آئی جی پنجاب کا کہنا تھا کہ پنجاب پولیس کے ریٹائرڈ افسران و اہلکار محکمے کا قیمتی اثاثہ ہیں۔

ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق سلیم چغتائی نے 1996 میں بطور انسپکٹر لیگل محکمہ پولیس میں شمولیت اختیار کی تھی اور ریٹائرمنٹ کے وقت اے آئی جی لیگل کے عہدے پر فائز تھے۔

ترجمان نے بتایا کہ آئی جی پنجاب عبدالکریم اور سینئر افسران نے انھیں مدت ملازمت مکمل کرنے پر مبارکباد دی اور آئندہ زندگی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

ترجمان کے مطابق سلیم چغتائی نے ریٹائرمنٹ پر شاندار عزت افزائی پر افسران کا شکریہ ادا کیا۔

Read in English

Author Profile

Staff Report
Staff Report
Emotion Map:
0 0 votes
Article Rating
Subscribe
Notify of
guest
0 Comments
Oldest
Newest Most Voted
↑