0

ٹوبہ ٹیک سنگھ: خوش اخلاقی سے ہی پولیس پر عوام کا اعتماد بڑھتا ہے، ڈی پی او

مطالعے کا وقت: 2 منٹ

اہم نکات:

  • ڈی پی او اخلاق اللہ تارڑ کی پولیس ملازمین سے ملاقات، مسائل سنے
  • شہریوں کے ساتھ خوش اخلاقی، شائستگی اور عزت و احترام سے پیش آنے کی ہدایت
  • ڈی پی او کے مطابق اچھا رویہ عوام کے اعتماد میں اضافے کا باعث بنتا ہے
  • ملازمین کے جائز مسائل کے حل اور فلاح و بہبود کے لیے اقدامات جاری

ڈی پی او ٹوبہ ٹیک سنگھ نے پولیس ملازمین سے ملاقات کی اور درپیش مشکلات دریافت کیں۔

ترجمان ٹوبہ ٹیک سنگھ پولیس کے مطابق ڈی پی او اخلاق اللہ تارڑ نے ملازمین کے مسائل سنے۔

انھوں نے ملازمین کو ہدایت کی کہ شہریوں کے ساتھ خوش اخلاقی، شائستگی اور عزت و احترام سے پیش آئیں۔

ڈی پی او نے ملازمین کو فرائضِ منصبی پوری ذمہ داری اور ایمانداری سے سرانجام دینے کی بھی ہدایت کی۔

ان کا کہنا تھا کہ پولیس کا اچھا رویہ عوام کے اعتماد میں اضافے کا باعث بنتا ہے۔

ترجمان کے مطابق ملازمین کے جائز مسائل کے حل اور فلاح و بہبود کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

Read in English

Author Profile

Staff Report
Staff Report
Emotion Map:
0 0 votes
Article Rating
Subscribe
Notify of
guest
0 Comments
Oldest
Newest Most Voted
↑