0

لاہور: تھانہ لیاقت آباد نے کم عمر بچی کی رخصتی رکوا دی، دولہا سمیت چھ گرفتار

مطالعے کا وقت: 2 منٹ

اہم نکات:

  • تھانہ لیاقت آباد پولیس نے کشمیری محلے کے مدینہ شادی ہال میں کم عمر بچی کی رخصتی رکوا دی۔
  • گرفتار چھ افراد میں دولہا سبط الحسن اور بچی کے والد بھی شامل ہیں۔
  • ایف آئی آر کے مطابق نکاح 4 اکتوبر کو ہوا تھا اور رخصتی 8 نومبر کو رکھی گئی تھی۔
  • مقدمہ 2533/26 پنجاب چائلڈ میرج ریسٹرینٹ آرڈیننس 2026 کی دفعات 3، 4 اور 7 اور تعزیرات پاکستان کی دفعہ 186 کے تحت درج ہے۔

لاہور: تھانہ لیاقت آباد پولیس نے شادی ہال میں کم عمر بچی کی رخصتی کی تقریب رکوا دی۔

پولیس کے مطابق گرفتار افراد میں دولہا سبط الحسن، بچی کے والد اور تقریب میں موجود چار دیگر افراد شامل ہیں۔

ہینڈ آؤٹ کے مطابق پولیس کو 15 ہیلپ لائن پر کال موصول ہوئی جس پر پارٹی فوری طور پر مدینہ شادی ہال پہنچی۔

PDF
FIR 2533/26, Liaqatabad police station
FIR 2533/26, Liaqatabad police station, Lahore
Page 1 — Copying, downloading and screenshots are disabled

ایف آئی آر کے مطابق مقدمہ نمبر 2533/26 تھانہ لیاقت آباد کے ایک سب انسپکٹر کی تحریری درخواست پر درج کیا گیا۔

ایف آئی آر میں پنجاب چائلڈ میرج ریسٹرینٹ آرڈیننس 2026 کی دفعات 3، 4 اور 7 کے ساتھ تعزیرات پاکستان کی دفعہ 186 بھی شامل کی گئی ہے۔

ایف آئی آر کے مطابق نکاح 4 اکتوبر کو ہوا تھا اور رخصتی 8 نومبر کو رکھی گئی تھی۔ درخواست کے مطابق موقع پر موجود بعض افراد نے پولیس پارٹی سے مزاحمت کی اور نکاح نامہ والد کی جیب سے برآمد ہوا۔

قانون کے تحت بچے سے شادی کرنے والے بالغ کو دو سے تین سال قید بامشقت کی سزا ہو سکتی ہے۔ سرپرست کو بھی یہی سزا اور پانچ لاکھ روپے تک جرمانہ ہو سکتا ہے۔

ڈی آئی جی آپریشنز لاہور فیصل کامران کے مطابق کم عمری کی شادی قانوناً جرم ہے اور بچوں کے تحفظ پر کوئی سمجھوتا نہیں ہو سکتا۔

ان کے مطابق لاہور پولیس بچوں کے حقوق کا تحفظ اولین ترجیح قرار دیتی ہے اور ملوث افراد کے خلاف بلا امتیاز قانونی کارروائی یقینی بنائی جائے گی۔

ہینڈ آؤٹ کے مطابق مقدمے کی مزید تفتیش جاری ہے۔

Read in English

Author Profile

Staff Report
Staff Report
Emotion Map:
0 0 votes
Article Rating
Subscribe
Notify of
guest
0 Comments
Oldest
Newest Most Voted
↑