0

فیصل آباد: بجلی کا بل اب کیو آر کوڈ سے ادا ہوگا

)

مطالعے کا وقت: 2 منٹ

اہم نکات:

  • فیسکو نے پاور انفارمیشن ٹیکنالوجی کمپنی کے اشتراک سے بجلی کے بلوں اور ڈیمانڈ نوٹس کی کیو آر کوڈ سے ادائیگی کی سہولت متعارف کرا دی ہے۔
  • صارفین بینک جانے یا قطار میں لگے بغیر، گھر بیٹھے کسی بھی وقت بینکنگ ایپ یا موبائل والٹ سے بل ادا کر سکیں گے۔
  • صرف اصل بل یا ڈیمانڈ نوٹس پر چھپا کیو آر کوڈ اسکین کریں اور ادائیگی سے پہلے رقم ضرور چیک کریں۔

فیصل آباد: فیسکو نے بجلی بلوں کی کیو آر کوڈ سے ادائیگی کی سہولت متعارف کرا دی۔

فیسکو کے ہینڈ آؤٹ کے مطابق، یہ سہولت پاور انفارمیشن ٹیکنالوجی کمپنی (پی آئی ٹی سی) کے اشتراک سے متعارف کرائی گئی ہے اور صارفین کسی بھی وقت فوری ادائیگی کر سکیں گے۔

فیسکو کے چیف ایگزیکٹو انجینئر عابد رشید نے کہا کہ صارفین کو آسان، محفوظ اور تیز رفتار خدمات کی فراہمی کمپنی کی اولین ترجیح ہے۔

انھوں نے مزید کہا کہ یہ قدم صارفین کا وقت بچانے اور ادائیگی کا عمل آسان بنانے کی جانب ایک اہم پیش رفت ہے۔

انھوں نے بتایا کہ ڈیجیٹل سہولیات کے فروغ سے صارفین گھر بیٹھے اپنا بجلی کا بل اور ڈیمانڈ نوٹس ادا کر سکیں گے اور فوری تصدیق سے انھیں اطمینان حاصل ہوگا۔

اس سہولت سے فائدہ اٹھانے کے لیے صارفین اپنی بینکنگ ایپ یا موبائل والٹ کھولیں، اصل بل یا ڈیمانڈ نوٹس پر موجود کیو آر کوڈ اسکین کریں اور رقم کی تصدیق کے بعد ادائیگی مکمل کریں۔

یہ سہولت چوبیس گھنٹے اور ہفتے کے ساتوں دن دستیاب ہے۔

انجینئر عابد رشید نے صارفین پر زور دیا کہ وہ صرف اپنے اصل بل یا ڈیمانڈ نوٹس پر موجود کیو آر کوڈ اسکین کریں اور ادائیگی سے پہلے رقم ضرور چیک کریں۔

مزید رہنمائی کے لیے فیسکو ہیلپ لائن 118 سے رابطہ کیا جا سکتا ہے۔

Read in English

Author Profile

Staff Report
Staff Report
Emotion Map:
0 0 votes
Article Rating
Subscribe
Notify of
guest
0 Comments
Oldest
Newest Most Voted
↑