0

جھنگ: استاد پر مبینہ تشدد کا ڈی پی او نے نوٹس لے لیا

مطالعے کا وقت: 1 منٹ

اہم نکات:

  • ڈی پی او ساجد حسین نے جھنگ میں استاد پر مبینہ تشدد کا نوٹس لے لیا
  • دو مرکزی ملزمان گرفتار، دیگر کی گرفتاری کے لیے چھاپے جاری ہیں
  • تھانہ کوتوالی میں ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کیا جا رہا ہے
  • استاد کی عزت پر کوئی حملہ نہیں کر سکتا، قانون شکنوں سے سختی سے نمٹیں گے، ڈی پی او

جھنگ: تھانہ کوتوالی پولیس نے استاد پر مبینہ تشدد کے واقعے میں دو مرکزی ملزمان گرفتار کر لیے۔

ترجمان پولیس کے مطابق واقعے میں ملوث دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

ترجمان کے مطابق ڈی پی او جھنگ ساجد حسین نے واقعے کا نوٹس لے لیا ہے۔

ڈی پی او جھنگ ساجد حسین کہتے ہیں کہ استاد کی عزت پر کوئی حملہ نہیں کر سکتا اور قانون شکنوں سے سختی سے نمٹا جائے گا۔

ان کا کہنا ہے کہ شہریوں کے جان و مال اور عزت و آبرو کا تحفظ پولیس کی اولین ذمہ داری ہے۔

ڈی پی او کا کہنا ہے کہ قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کے ساتھ کسی قسم کی رعایت نہیں برتی جائے گی۔

Read More: جھنگ: گینگز اور منشیات فروشوں کے خلاف سخت کارروائی

Read in English

Author Profile

Staff Report
Staff Report
Emotion Map:
0 0 votes
Article Rating
Subscribe
Notify of
guest
0 Comments
Oldest
Newest Most Voted
↑ (function(){ if(location.pathname.indexOf('/ur/')!==0)return; function glEager(){ var imgs=document.querySelectorAll('.gl-related-box img'); for(var i=0;i