0

جی سی ویمن یونیورسٹی: ایم ایس انگلش لٹریچر، داخلے 2027 سے

مطالعے کا وقت: 2 منٹ

اہم نکات:

  • ہائر ایجوکیشن کمیشن نے ایم ایس انگلش لٹریچر پروگرام کے لیے این او سی جاری کر دیا ہے۔
  • نئے پروگرام میں داخلے 2027 کے سیشن سے ہوں گے۔
  • وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر کنول امین نے شعبہ انگریزی اور کوالٹی انہانسمنٹ سیل کی کاوشوں کو سراہا۔
  • اہلیت کے معیار اور داخلہ شیڈول کی تفصیلات سرکاری ویب سائٹ پر جاری کی جائیں گی۔

جی سی ویمن یونیورسٹی کو ایم ایس انگلش لٹریچر شروع کرنے کی منظوری مل گئی ہے۔

یونیورسٹی کے ہینڈ آؤٹ کے مطابق، ہائر ایجوکیشن کمیشن نے شعبہ انگریزی کو نئے پروگرام کے لیے باقاعدہ این او سی جاری کیا ہے۔

وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر کنول امین نے اس پیش رفت پر مسرت کا اظہار کیا اور شعبہ انگریزی اور کوالٹی انہانسمنٹ سیل کی کاوشوں کو سراہا۔

انہوں نے کہا کہ اعلیٰ تعلیم کے نئے مواقع کی فراہمی اور تدریس و تحقیق کے معیار کو بہتر بنانا یونیورسٹی کی ترجیحات میں شامل ہے۔

وائس چانسلر نے شعبہ انگریزی کے اساتذہ کو ہدایت کی کہ پروگرام کے آغاز کے لیے تمام تعلیمی اور انتظامی تقاضے اعلیٰ معیار کے مطابق مکمل کیے جائیں۔

نئے پروگرام سے طالبات کو انگریزی ادب میں اعلیٰ تعلیم اور تحقیق کے مزید مواقع میسر آئیں گے۔

داخلے کے لیے اہلیت کے معیار اور داخلہ شیڈول کی تفصیلات یونیورسٹی کی سرکاری ویب سائٹ پر جاری کی جائیں گی۔

Read in English

Author Profile

Staff Report
Staff Report
Emotion Map:
0 0 votes
Article Rating
Subscribe
Notify of
guest
0 Comments
Oldest
Newest Most Voted
↑