اہم نکات:
- جماعت اسلامی کے ضلعی امیر نے تین برسوں میں 29 لاکھ پاکستانیوں کے بیرون ملک جانے کو حکومت کے لیے لمحہ فکریہ قرار دیا۔
- ان کے مطابق موجودہ حکومت کے پہلے 16 ماہ میں قرضوں میں 13 ہزار 78 ارب روپے کا اضافہ ہوا۔
- 44 فیصد لوگ غربت کی لکیر سے نیچے زندگی گزار رہے ہیں اور ہر پاکستانی 3 لاکھ 2 ہزار روپے کا مقروض ہے۔
- انہوں نے سودی نظام معیشت اور وی آئی پی کلچر کے خاتمے کا مطالبہ کیا۔
فیصل آباد: جماعت اسلامی کے نومنتخب ضلعی امیر میاں طاہر ایوب نے گزشتہ تین برسوں میں 29 لاکھ پاکستانیوں کے بیرون ملک منتقل ہو جانے کو معاشی ترقی کی دعویدار حکومت کے لیے لمحہ فکریہ قرار دیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ پٹرول، گیس، کوئلہ اور زراعت سمیت قدرتی دولت سے مالا مال اور ایٹمی طاقت کے حامل ملک کے عوام پینے کے صاف پانی، صحت اور تعلیم جیسی بنیادی سہولیات سے محروم ہیں۔ عوام مٹھی بھر اشرافیہ کے ہاتھوں یرغمال بنے ہوئے ہیں۔
اسٹیٹ بینک کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق موجودہ حکومت کے پہلے 16 ماہ میں قرضوں میں 13 ہزار 78 ارب روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ 44 فیصد لوگ غربت کی لکیر سے نیچے زندگی گزار رہے ہیں اور ہر پاکستانی 3 لاکھ 2 ہزار روپے کا مقروض ہے۔
انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف کے فرمائشی پروگرام پر عمل کرتے ہوئے بجلی، گیس اور پٹرول کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ اور ٹیکسوں کی بھرمار کر کے عوام کی زندگی تنگ کر دی گئی ہے۔ چینی، آٹا، دالیں اور گوشت سمیت روزمرہ اشیائے خور و نوش عام آدمی کی دسترس سے دور ہوتے جا رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ غریب آدمی کا اپنا اور اپنے بچوں کا پیٹ پالنا بھی مشکل ہو چکا ہے۔ دوسری جانب حکمرانوں اور بیوروکریسی کی مفت خوری اور شاہانہ طرز زندگی ختم ہونے کا نام ہی نہیں لے رہی۔
انہوں نے مطالبہ کیا کہ حکومت عام آدمی کا معیار زندگی بہتر بنانے کے لیے کرپشن فری اقدامات کرے۔ سودی نظام معیشت اور وی آئی پی کلچر کا خاتمہ، عدل و انصاف کے نظام کا قیام اور کفایت شعاری و سادگی کی پالیسی اپنائی جائے تاکہ عام آدمی سکھ کا سانس لے سکے۔
Author Profile

Latest Entries
فیصل آبادنومبر 4, 2026انتباہ کے باوجود سڑک بند: جھمرہ روڈ پر 12 افراد کے خلاف مقدمات
جرائمنومبر 4, 2026خواتین کو ہراساں کرنے والے چار ملزم پولیس کے ہتھے چڑھ گئے
جرائمنومبر 4, 2026دوکانوں پر چوری کرنے والا دو رکنی گروہ گرفتار
فیصل آبادنومبر 4, 2026سی پی او کی کھلی کچہری: شہریوں کے مسائل سنے، موقع پر احکامات







