0

سی پی او کی کھلی کچہری: شہریوں کے مسائل سنے، موقع پر احکامات

مطالعے کا وقت: 2 منٹ

اہم نکات:

  • سی پی او تنویر حسین نے اپنے دفتر میں کھلی کچہری لگائی، شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی
  • درخواستوں پر موقع پر احکامات جاری، افسران کو میرٹ پر مقررہ وقت میں فیصلے کی ہدایت
  • کھلی کچہریاں روزانہ اور تھانوں کی سطح پر بھی لگائی جاتی ہیں، انصاف دہلیز پر ملے گا

فیصل آباد: سی پی او تنویر حسین نے اپنے دفتر میں کھلی کچہری لگائی، شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور درخواستیں پیش کیں۔ سی پی او نے سائلین کے مسائل سنے اور ان کی درخواستوں پر انفرادی طور پر احکامات جاری کیے۔

پولیس کی طرف سے جاری ہونے والے ہینڈ آؤٹ کے مطابق سی پی او نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ شہریوں کی شکایات میرٹ پر اور مقررہ وقت میں حل کی جائیں۔

سی پی او فیصل آباد کے مطابق شہریوں کی ہر درخواست پر قانون و میرٹ کے مطابق انصاف کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی۔ شہریوں کو فوری انصاف کی فراہمی کے لیے روزانہ کی بنیاد پر کھلی کچہریوں کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔

سی پی او کے مطابق تھانوں کی سطح پر کھلی کچہریوں کے انعقاد کا مقصد شہریوں کو ان کی دہلیز پر فوری انصاف فراہم کرنا ہے۔ شہریوں کے مسائل کا بروقت ازالہ اور پولیس سروسز میں بہتری اولین ترجیح ہے۔

سی پی او تنویر حسین کے مطابق شہریوں کے جان و مال کا تحفظ اور بلاامتیاز انصاف کی فراہمی پولیس کی بنیادی ذمہ داری ہے۔

Read in English

Author Profile

Staff Report
Staff Report
Emotion Map:
0 0 votes
Article Rating
Subscribe
Notify of
guest
0 Comments
Oldest
Newest Most Voted
↑