0

فیصل آباد: چینی وفد کا پہلے ٹرک درآمد، پھر اسمبلنگ پلانٹ کا عندیہ

مطالعے کا وقت: 1 منٹ

اہم نکات:

  • چینی تجارتی وفد کا فیصل آباد چیمبر کا دورہ، ٹرکوں کی اسمبلنگ اور مقامی مارکیٹ کا جائزہ
  • سی پیک کے اگلے مرحلے میں صنعتی تعاون کا آغاز ہو چکا ہے، صدر چیمبر
  • پہلے ٹرک درآمد ہوں گے، کامیابی پر اسمبلنگ پلانٹ بھی لگ سکتا ہے، سربراہ چینی وفد
  • فیصل آباد چیمبر کی سرمایہ کاری میں سہولت کے لیے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی

چینی وفد نے فیصل آباد میں پہلے ٹرک درآمد کرنے، کامیابی پر اسمبلنگ پلانٹ لگانے کا عندیہ دیا۔

فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر عارف احسان ملک کے مطابق چائنا پاکستان اکنامک کوریڈور کے اگلے مرحلے میں صنعتی تعاون کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے۔

انھوں نے کہا کہ دونوں ممالک کی شراکت داری اب صنعتی ترقی، ٹیکنالوجی ٹرانسفر، مشترکہ منصوبوں اور برآمدات پر مبنی مینوفیکچرنگ کی طرف بڑھ رہی ہے۔

عارف احسان ملک نے بتایا کہ فیصل آباد پاکستان کا اہم ترین صنعتی مرکز ہے جہاں چینی ٹرکوں کی اسمبلنگ کا بہترین ماحول موجود ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ مال برداری کی بڑھتی ہوئی ضروریات نے جدید اور کم لاگت ٹرانسپورٹ کی اہمیت کو مزید بڑھا دیا ہے۔

صدر چیمبر نے کہا کہ مہنگی درآمدات کا متبادل پیدا کرنے کے لیے اندرون ملک گاڑیوں کی اسمبلنگ اور پرزوں کی تیاری پر توجہ دینا ہو گی۔

انھوں نے مزید کہا کہ اس مقصد کے لیے چین کی طرف سے سرمایہ کاری اور مستقبل کے طریقہ کار کی وضاحت ہونا ضروری ہے۔

چینی وفد کے سربراہ لی ژونگ کے مطابق ابتدائی طور پر وہ اپنی کمپنی کے ٹرک درآمد کریں گے اور ان کے لیے بعد از فروخت سہولتیں بھی مہیا کریں گے۔

انھوں نے عندیہ دیا کہ اگر یہ تجربہ کامیاب رہا تو مقامی سرمایہ کاری کے تعاون سے یہاں اسمبلنگ پلانٹ بھی لگایا جا سکتا ہے۔

اگر یہ تجربہ کامیاب رہا تو مقامی سرمایہ کاری کے تعاون سے یہاں اسمبلنگ پلانٹ بھی لگایا جا سکتا ہے

عارف احسان ملک نے چیمبر کے ممبران سے کہا کہ یہ وفد ٹرکوں کی اسمبلنگ اور مقامی مارکیٹ کا جائزہ لینے آیا ہے، اس لیے وہ ان کے ساتھ کارڈ شیئر کریں۔

انھوں نے ممبران سے فوکل پرسن سلمان عارف سے رابطے میں رہنے کو بھی کہا تاکہ فالو اپ کے ذریعے ملاقات کو نتیجہ خیز بنایا جا سکے۔

انھوں نے یقین دہانی کرائی کہ فیصل آباد چیمبر مضبوط روابط اور سرمایہ کاری میں سہولت مہیا کرنے کے لیے ہر ممکن تعاون کرے گا۔

سوال و جواب کی نشست میں محمد اظہر چوہدری، عظیم رندھاوا، ساجد قیوم، حنین حامد، محمد طارق اور دیگر ممبران نے حصہ لیا جبکہ وفد کے سربراہ نے شرکا کے مختلف سوالات کے جواب بھی دیے۔

آخر میں سینئر نائب صدر میاں محمد سعید نے مہمانوں کا شکریہ ادا کیا جبکہ صدر عارف احسان ملک نے وفد کے سربراہ کو چیمبر کی 50 سالہ سالگرہ کے حوالے سے خصوصی کالر پن بھی لگائی۔

اس موقع پر محمد آصف، محمد یوسف، حاجی محمد اسلم بھلی اور وحید خالق رامے کے علاوہ چینی وفد کے لیانگ جیتاؤ، سن چوان لو، شوئے جنگ چی، لیانگ ہائی سن، وانگ چوان شینگ، چن لونگ، وانگ شو یانگ اور غلام قادر شامل تھے۔

Read in English

Author Profile

Staff Report
Staff Report
Emotion Map:
0 0 votes
Article Rating
Subscribe
Notify of
guest
0 Comments
Oldest
Newest Most Voted
↑