0

لاہور: کرپشن کے خاتمے کے لیے باڈی کیمز اور سی سی ٹی وی نگرانی

مطالعے کا وقت: 1 منٹ

اہم نکات:

  • پنجاب میں کرپشن کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر عمل ہو رہا ہے
  • اینٹی کرپشن پنجاب شفافیت کے ساتھ کام کر رہا ہے، تمام محکموں میں داخلی احتساب کا نظام متحرک ہے
  • باڈی کیمروں اور سی سی ٹی وی نگرانی سے ڈیجیٹل شواہد محفوظ کیے جا رہے ہیں

لاہور: پنجاب میں باڈی کیمروں اور سی سی ٹی وی نگرانی سے ڈیجیٹل شواہد محفوظ کیے جا رہے ہیں۔

وزیر اطلاعات و ثقافت پنجاب عظمیٰ بخاری کے مطابق پنجاب واحد صوبہ ہے جو کرپشن کے خلاف محض باتیں نہیں کر رہا بلکہ عملی اقدامات اور مؤثر کارروائیاں بھی کر رہا ہے۔

بیان کے مطابق اینٹی کرپشن پنجاب ایک شفاف ادارے کے طور پر کام کر رہا ہے جبکہ تمام محکموں میں داخلی احتساب کا مؤثر نظام متحرک ہے۔

انھوں نے کہا کہ بدعنوان عناصر کے خلاف سخت محکمانہ کارروائیاں کی جا رہی ہیں۔

عظمیٰ بخاری نے بتایا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایات پر پولیس، پیرا اور دیگر متعلقہ محکموں میں باڈی کیمروں کا استعمال یقینی بنایا جا رہا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ سرکاری اداروں میں سی سی ٹی وی کیمروں کے ذریعے نگرانی بھی کی جا رہی ہے تاکہ ڈیجیٹل شواہد محفوظ رہیں اور بدعنوانی کے خاتمے کے لیے مؤثر اقدامات کیے جا سکیں۔

وزیر اطلاعات نے کہا کہ پنجاب میں نہ سفارش چلتی ہے اور نہ رشوت کی کوئی گنجائش ہے۔

انھوں نے کہا کہ حکومت شفافیت، میرٹ اور جوابدہی کے اصولوں پر عمل پیرا ہے اور کسی بھی سطح پر بدعنوانی برداشت نہیں کی جا رہی۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ پنجاب کی کارکردگی کو عالمی سطح پر سراہا جا رہا ہے، تاہم بعض بے روزگار افراد ملازمت کے حصول کی کوشش میں دن رات صوبے کو بدنام کرنے کے مشن پر لگے ہوئے ہیں۔

انھوں نے کہا کہ جب مقصد صرف ملازمت کا حصول ہو تو پنجاب اور مریم نواز شریف کی کارکردگی ایسے عناصر کے اعصاب پر سوار رہتی ہے۔

Read in English

Author Profile

Staff Report
Staff Report
Emotion Map:
0 0 votes
Article Rating
Subscribe
Notify of
guest
0 Comments
Oldest
Newest Most Voted
↑