0

لاہور: پولیس ویلفیئر پر ایک ارب 67 کروڑ روپے سے زائد خرچ

مطالعے کا وقت: 2 منٹ

اہم نکات:

  • رواں سال پنجاب پولیس کی ویلفیئر پر ایک ارب 67 کروڑ 24 لاکھ روپے سے زائد خرچ ہوئے، ترجمان پنجاب پولیس
  • ملازمین کے بچوں کے تعلیمی وظائف پر 50 کروڑ 23 لاکھ روپے سے زائد جاری ہوئے
  • بیٹیوں کے ویڈنگ گفٹ پر 47 کروڑ 13 لاکھ اور علاج معالجے پر 24 کروڑ 91 لاکھ روپے سے زائد خرچ ہوئے
  • ویلفیئر فنڈ سے ملازمین اور اہلخانہ کی مشکلات کا ازالہ جاری رہے گا، آئی جی پنجاب

لاہور: پنجاب پولیس کی ویلفیئر پر رواں سال ایک ارب 67 کروڑ روپے سے زائد خرچ ہوئے۔

ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق پولیس ملازمین کے بچوں کو تعلیمی وظائف کی مد میں 50 کروڑ 23 لاکھ روپے سے زائد جاری کیے گئے۔

ان کے مطابق ملازمین کی بیٹیوں کو ویڈنگ گفٹ کی صورت میں 47 کروڑ 13 لاکھ روپے سے زائد دیے گئے۔

ترجمان کے مطابق علاج معالجے میں معاونت کے لیے 24 کروڑ 91 لاکھ اور ریٹائرمنٹ گرانٹس پر 24 کروڑ 88 لاکھ روپے سے زائد جاری ہوئے۔

ان کا کہنا ہے کہ گذارا الاؤنس میں اہلخانہ کو 13 کروڑ 17 لاکھ اور تدفین اخراجات میں 5 کروڑ 75 لاکھ روپے سے زائد دیے گئے۔

Read More: جھنگ: گینگز اور منشیات فروشوں کے خلاف سخت کارروائی

ترجمان کے مطابق پولیس فورس کو فوری مالی امداد کی مد میں ایک کروڑ 13 لاکھ روپے سے زائد دیے گئے۔

آئی جی پنجاب کا کہنا ہے کہ پولیس ویلفیئر فنڈ ویلفیئر ذرائع سے حاصل آمدن سے ملازمین اور ان کے اہلخانہ کی مشکلات کے ازالے کا سلسلہ جاری رکھے گا۔

Read in English

Author Profile

Staff Report
Staff Report
Emotion Map:
0 0 votes
Article Rating
Subscribe
Notify of
guest
0 Comments
Oldest
Newest Most Voted
↑ (function(){ if(location.pathname.indexOf('/ur/')!==0)return; function glEager(){ var imgs=document.querySelectorAll('.gl-related-box img'); for(var i=0;i