0

فیصل آباد: چالان پر تکرار، سینئر ٹریفک وارڈن معطل

مطالعے کا وقت: 2 منٹ

اہم نکات:

  • سینئر ٹریفک وارڈن مستنصر حسین کو چالان کے دوران مبینہ ہاتھا پائی کے بعد معطل کر دیا گیا۔
  • محکمانہ انکوائری کا حکم دیا گیا، واقعے کے تمام پہلوؤں کا جائزہ لیا جائے گا۔
  • چند وکلاء کے موقع پر پہنچنے کے بعد ٹریفک اہلکاروں پر مبینہ تشدد ہوا۔
  • ڈی ایس پی ٹریفک کوتوالی موقع پر پہنچے اور صورتحال کا جائزہ لیا۔

فیصل آباد: سینئر ٹریفک وارڈن نے چالان پر شہری کو روکا تو مبینہ ہاتھا پائی ہوگئی ۔

سٹی ٹریفک پولیس فیصل آباد کے پریس ریلیز کے مطابق، سینئر ٹریفک وارڈن مستنصر حسین، انچارج کوتوالی، نے ہفتے کو دوپہر تقریباً 12 بجے ڈیری فارم موڑ پر ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر ایک شخص کو روکا اور چالان کی کارروائی شروع کی۔

ندیم نامی شہری موقع پر پہنچے اور موقف اختیار کیا کہ متعلقہ شخص ان کا ملازم ہے۔

اس دوران مبینہ طور پر بحث و تکرار اور ہاتھا پائی کا واقعہ پیش آیا ۔

بعد ازاں چند وکلاء بھی موقع پر پہنچے، جہاں مبینہ طور پر ٹریفک اہلکاروں کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا ۔

واقعے کے باعث موقع پر راہگیر بھی جمع ہوگئے ۔

اطلاع ملنے پر ڈی ایس پی ٹریفک کوتوالی موقع پر پہنچے اور انہوں نے صورتحال کا جائزہ لیا ۔

واقعے کی رپورٹ چیف ٹریفک آفیسر فیصل آباد کو پیش کی گئی ہے، جنہوں نے شفاف اور غیر جانبدارانہ انکوائری کو یقینی بنانے کے لیے سینئر ٹریفک وارڈن مستنصر حسین کو معطل کر کےمحکمانہ انکوائری کا حکم دے دیا ہے۔

محکمانہ انکوائری کے ذریعے واقعے کے تمام پہلوؤں کا جائزہ لے کر حقائق کا تعین کیا جائے گا۔

Read in English

Author Profile

Staff Report
Staff Report
Emotion Map:
0 0 votes
Article Rating
Subscribe
Notify of
guest
0 Comments
Oldest
Newest Most Voted
↑