0

ٹوبہ ٹیک سنگھ: اشتہاری مجرمان کی گرفتاری کا حکم

مطالعے کا وقت: 2 منٹ

اہم نکات:

  • ڈی پی او اخلاق اللہ تارڑ نے اشتہاری اور عادی مجرمان کی گرفتاری کے لیے تمام دستیاب وسائل استعمال کرنے کا حکم دیا۔
  • سنگین مقدمات کی تفتیش میرٹ پر کی جائے گی۔
  • ڈی پی او کے مطابق، شہریوں کے جان و مال کا تحفظ پولیس کی اولین ترجیح ہے۔

ڈی پی او نے اشتہاری مجرمان کی گرفتاری کے لیے تمام دستیاب وسائل استعمال کرنے کا حکم دیا۔

پولیس ترجمان کے مطابق، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اخلاق اللہ تارڑ نے کرائم میٹنگ کی صدارت کی۔

میٹنگ میں ایس پی انویسٹیگیشن، ڈی ایس پی انویسٹیگیشن، ڈی ایس پی آرگنائزڈ کرائم، سرکل افسران، ایس ایچ اوز، انچارج برانچز اور انچارج چوکیات نے شرکت کی۔

میٹنگ میں ضلع بھر میں جرائم کی صورتحال، سنگین مقدمات کی تفتیش، اشتہاری اور عادی مجرمان کی گرفتاری اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف جاری کارروائیوں کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

ڈی پی او نے افسران کو ہدایت کی کہ جرائم کی روک تھام، سنگین مقدمات کی میرٹ پر تفتیش اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف مؤثر کارروائیاں یقینی بنائی جائیں۔

ڈی پی او نے کہا کہ شہریوں کے جان و مال کا تحفظ اور امن و امان کا قیام پولیس کی اولین ترجیح ہے۔

انھوں نے کہا کہ تمام افسران اپنی ذمہ داریاں محنت، دیانت داری اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں کے ساتھ ادا کریں اور جرائم کے خاتمے کے لیے بلا امتیاز کارروائیاں جاری رکھیں۔

Read in English

Author Profile

Staff Report
Staff Report
Emotion Map:
0 0 votes
Article Rating
Subscribe
Notify of
guest
0 Comments
Oldest
Newest Most Voted
↑