اہم نکات:
- بھوانہ پولیس نے اڈہ جامعہ آباد کے قریب 12 ون ویلرز گرفتار کر لیے۔
- گرفتار افراد کے خلاف تھانہ بھوانہ میں مقدمہ درج کر لیا گیا۔
- ڈی پی او نے شہریوں سے ون ویلنگ کی اطلاع 15 پر دینے کی اپیل کی۔
اڈہ جامعہ آباد پر ون ویلنگ کرنے والے 12 منچلے تھانہ بھوانہ پولیس نے گرفتار کر لیے۔
چنیوٹ پولیس کے ہینڈ آؤٹ کے مطابق، ایس ایچ او تھانہ بھوانہ سب انسپکٹر رضوان علی نے ٹیم کے ہمراہ کارروائی کی۔
گرفتار افراد کے خلاف تھانہ بھوانہ میں مقدمہ درج کر لیا گیا۔
موٹر وہیکلز آرڈیننس 1965 کی دفعہ 99-اے کے تحت ون ویلنگ جرم ہے، جس پر چھ ماہ تک قید، پانچ ہزار روپے تک جرمانہ یا دونوں سزائیں ہو سکتی ہیں۔
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ڈاکٹر نوید عاطف نے ون ویلنگ کو خونی کھیل قرار دیا اور کہا کہ اس کی وجہ سے بہت سی قیمتی انسانی جانیں ضائع ہو چکی ہیں۔
انھوں نے شہریوں سے کہا کہ اپنے علاقے میں ون ویلنگ کی صورت میں پولیس کو 15 پر اطلاع دیں۔ انھوں نے والدین سے بھی کہا کہ اپنے بچوں کو اس خونی کھیل سے باز رکھیں۔
Author Profile

چنیوٹ: لاہور روڈ پر ٹریفک آگاہی کیمپ، ڈی پی او اور ڈپٹی کمشنر کا دورہ






