0

فیصل آباد: ایف ڈی اے دفاتر میں شہریوں سے خوش اخلاقی کا حکم، صفائی اور نظم و ضبط پر بھی زور

مطالعے کا وقت: 3 منٹ

اہم نکات:

  • ایف ڈی اے دفاتر میں آنے والے شہریوں سے خوش اخلاقی، احترام اور ذمہ دارانہ رویے سے پیش آنا ہوگا۔
  • عملے کو مستعدی، شفافیت اور پیشہ ورانہ ذمہ داری سے کام کرنا ہوگا۔
  • فائلوں اور ریکارڈ کی مناسب ترتیب، صفائی اور دفتری سہولیات بہتر بنائی جائیں گی۔

ایف ڈی اے نے شہریوں کی رہنمائی اور معاونت کو ترجیح دینے کا حکم دیا ہے۔

سرکاری ہینڈ آؤٹ کے مطابق ڈائریکٹر جنرل محمد آصف چوہدری نے بدھ کو ادارے کے مختلف دفاتر کا اچانک دورہ کیا اور دفتری امور، نظم و ضبط، صفائی ستھرائی اور شہریوں کو فراہم کی جانے والی سروسز کا جائزہ لیا۔

ڈائریکٹر آئی ٹی یاسر اعجاز چٹھہ، ڈپٹی ڈائریکٹر آئی ٹی عبداللہ نور، پی ایس او شبیر ساجد گجر اور دیگر متعلقہ افسران بھی ان کے ہمراہ تھے۔

انھوں نے مختلف دفاتر میں عملے کی حاضری، دفتری ماحول، انتظامی امور اور درخواست گزاروں کو فراہم کی جانے والی سہولیات کا جائزہ لیا۔

انھوں نے ہدایت کی کہ دفاتر میں نظم و ضبط، صفائی ستھرائی اور خوشگوار ماحول کو ہر صورت برقرار رکھا جائے تاکہ شہریوں کو اپنے مسائل کے حل اور مختلف امور کی انجام دہی کے لیے بہتر سہولیات میسر آسکیں۔

دفاتر میں آنے والے درخواست گزاروں کے ساتھ خوش اخلاقی، احترام اور ذمہ دارانہ رویہ اختیار کیا جائے اور ان کی رہنمائی و معاونت کو ترجیح دی جائے۔

افسران و عملے کو تاکید کی گئی کہ دفتری امور کی انجام دہی میں مستعدی، شفافیت اور پیشہ ورانہ ذمہ داری کا مظاہرہ کریں اور درخواست گزاروں کو غیر ضروری انتظار یا مشکلات سے بچانے کے لیے مؤثر اقدامات کیے جائیں۔

انھوں نے واضح کیا کہ عوامی خدمت سے وابستہ ادارے میں شہریوں کی سہولت، ان کے مسائل کا بروقت حل اور خدمات کی فراہمی میں بہتری بنیادی اہمیت کی حامل ہے۔

«شہریوں کی سہولت، ان کے مسائل کا بروقت حل اور خدمات کی فراہمی میں بہتری بنیادی اہمیت کی حامل ہے۔»

انھوں نے دفاتر میں صفائی کے انتظامات، فائلوں اور ریکارڈ کی مناسب ترتیب، دفتری سہولیات کی بہتری اور سروسز ڈیلیوری کے عمل کو مزید مؤثر بنانے پر بھی زور دیا۔

انھوں نے کہا کہ ادارے کے تمام افسران و ملازمین اپنی ذمہ داریاں پوری لگن، دیانتداری اور احساس ذمہ داری کے ساتھ انجام دیں تاکہ ایف ڈی اے کے انتظامی و عوامی خدمت کے نظام کو مزید بہتر اور فعال بنایا جاسکے۔

انھوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ ایف ڈی اے میں عوامی سہولت، میرٹ، شفافیت، نظم و ضبط اور مؤثر سروسز ڈیلیوری کے فروغ کے اقدامات جاری رہیں گے۔

دفتری ماحول کو شہریوں کے لیے مزید سہل، دوستانہ اور خدمت پر مبنی بنایا جائے گا۔

Read in English

Author Profile

Staff Report
Staff Report
Emotion Map:
0 0 votes
Article Rating
Subscribe
Notify of
guest
0 Comments
Oldest
Newest Most Voted
↑