اہم نکات:
- رامین فاطمہ جمعے کو کمشنر کی چیئر پر بیٹھیں گی اور سرکاری فرائض انجام دیں گی۔
- انھوں نے میٹرک سالانہ امتحان 2026 میں 1190 نمبر لے کر تعلیمی بورڈ میں دوسری پوزیشن حاصل کی ہے۔
- انھوں نے ٹاپ 20 امیدواروں میں سے تحریری امتحان اور انٹرویو میں 66.88 نمبر حاصل کیے ہیں۔
طالبہ رامین فاطمہ جمعے کو ایک دن کی اعزازی کمشنر فیصل آباد ڈویژن ہوں گی۔
ڈی پی آر کے ہینڈ آؤٹ کے مطابق ماڈل سٹی سمندری کی رہائشی رامین فاطمہ ڈویژنل پبلک سکول سمندری کی طالبہ ہیں۔ انٹرویو کمیٹی نے ٹاپ 20 امیدواروں میں سے ان کا انتخاب کیا ہے۔
انھوں نے میٹرک سالانہ امتحان 2026 میں 1190 نمبر لے کر تعلیمی بورڈ میں دوسری پوزیشن حاصل کی ہے۔ تحریری امتحان اور انٹرویو میں انھوں نے 66.88 نمبر حاصل کیے ہیں۔
جمعے کو وہ کمشنر کی چیئر پر بیٹھیں گی اور سرکاری فرائض انجام دیں گی۔
وہ ڈویژنل پبلک سکول سمندری کا دورہ بھی کریں گی۔ وہ کمشنر آفس کے علاوہ پارکس اینڈ ہارٹیکلچر ایجنسی آفس اور میونسپل کارپوریشن میں بریفنگ اجلاسوں کی صدارت کریں گی۔
وہ باغ جناح میں پاکستان کے پہلے ٹری ٹرانسپلانٹیشن آرچرڈ اور لائلپور میوزیم میں 1896ء کے پہلے اسسٹنٹ کمشنر آفس کے قائم کارنر کا دورہ بھی کریں گی۔
کمشنر ڈاکٹر عمران حامد شیخ کے اعلان کے بعد ڈویژن بھر سے میٹرک اور او لیول کے سوا دو سو سے زائد طالب علموں نے ایک دن کے اعزازی کمشنر کے چناؤ کے لیے تحریری امتحان دیا تھا۔ ٹاپ 20 امیدواروں کے انٹرویو کے بعد رامین فاطمہ کا انتخاب ہوا ہے۔
Author Profile

Latest Entries
فیصل آبادنومبر 19, 2026فیصل آباد: سرکاری نرخوں والا آٹا غائب، معیار ناقص
فیصل آبادنومبر 19, 2026فیصل آباد: اے ایس آئی نے رشوت ٹھکرا دی، 18 اشتہاری گرفتار
فیصل آبادنومبر 19, 2026فیصل آباد: سنگین جرائم کم، 10 ہزار سے زائد مقدمات
فیصل آبادنومبر 19, 2026کھرڑیانوالہ: چھینی گئی نقدی اور موبائل برآمد، تین گرفتار
فیصل آباد: «کون بنے گا ایک دن کا کمشنر»، امیدواروں کے انٹرویو مکمل ہو گئے






