اہم نکات:
- کھڑیانوالہ کے علاقے میں شیخوپورہ روڈ پر ڈارماں والا موڑ کے قریب مزدا ڈالے کی ٹکر سے ایک شخص جاں بحق اور ایک زخمی ہو گیا
- ریسکیو 1122 کے مطابق جاں بحق ہونے والے کی شناخت 50 سالہ شاہد ندیم ولد محمد سلیم کے نام سے ہوئی
- زخمی 44 سالہ ذوالفقار ولد محمد انور کا تعلق چک نمبر 97 جوہل سے ہے
- زخمی کو ابتدائی طبی امداد کے بعد آر ایچ سی کھڑیانوالہ منتقل کر دیا گیا
فیصل آباد: کھڑیانوالہ کے علاقے میں شیخوپورہ روڈ پر ڈارماں والا موڑ کے قریب مزدا ڈالے نے موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی۔ حادثے میں ایک شخص موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا جبکہ دوسرا زخمی ہو گیا۔
ریسکیو 1122 کے مطابق جاں بحق ہونے والے کی شناخت شاہد ندیم ولد محمد سلیم کے نام سے ہوئی، جن کی عمر 50 سال تھی۔
ریسکیو حکام نے بتایا کہ زخمی ہونے والا ذوالفقار ولد محمد انور ہے، جس کی عمر 44 سال ہے اور اس کا تعلق چک نمبر 97 جوہل سے ہے۔

ریسکیو ٹیم نے جائے حادثہ پر پہنچ کر زخمی کو ابتدائی طبی امداد فراہم کی اور اسے آر ایچ سی کھڑیانوالہ منتقل کر دیا۔
ضروری کارروائی کے بعد میت پولیس اور لواحقین کے حوالے کر دی گئی۔
Author Profile

Latest Entries
فیصل آبادنومبر 12, 2026فیصل آباد: شہریوں کا محفوظ سفر پٹرولنگ پولیس کی اولین ترجیح
فیصل آبادنومبر 12, 2026فیصل آباد: تھانوں میں بھی کھلی کچہریاں، شہریوں کے مسائل میرٹ پر حل ہوں گے
فیصل آبادنومبر 12, 2026فیصل آباد: جوڈیشل ریزرو کے 35 ملازموں کو غیر حاضری پر سزائیں
جرائمنومبر 12, 2026فیصل آباد: بلوچنی میں چرس سمیت ملزم گرفتار، ساتھی فرار ہو گیا








