0

فیصل آباد: ایف ڈی اے میں ہفتے کی چھٹی بحال، نیا شیڈول نافذ

مطالعے کا وقت: 1 منٹ

اہم نکات:

  • فیصل آباد ڈویلپمنٹ اتھارٹی نے دفتری اوقات کا نیا شیڈول نافذ کر دیا، ہفتے کو بھی تعطیل ہوگی۔
  • سوموار سے جمعہ صبح 9 سے شام 5 بجے تک دفاتر کھلیں گے، جمعہ کو نماز کا ایک گھنٹے کا وقفہ ہوگا۔
  • ڈائریکٹر جنرل محمد آصف چوہدری نے گورننگ باڈی کی منظوری کے بعد باضابطہ حکم نامہ جاری کر دیا۔

فیصل آباد: فیصل آباد ڈویلپمنٹ اتھارٹی میں دفتری اوقات کا نیا شیڈول نافذ کر دیا گیا ہے۔ نئے شیڈول کے تحت اتھارٹی کے دفاتر ہفتے کے روز بھی بند رہیں گے۔

سوموار سے جمعہ تک دفتری اوقات صبح 9 بجے سے شام 5 بجے تک ہوں گے۔ جمعہ کے روز نمازِ جمعہ کے لیے دوپہر ایک بجے سے دو بجے تک ایک گھنٹے کا وقفہ ہوگا، جبکہ ہفتہ اور اتوار کو ہفتہ وار تعطیلات ہوں گی۔

ڈائریکٹر جنرل ایف ڈی اے محمد آصف چوہدری نے باضابطہ حکم نامہ جاری کر دیا ہے جس کا اطلاق فوری ہوگا۔ یہ فیصلہ اتھارٹی کی گورننگ باڈی کے 126ویں اجلاس کی منظوری کے بعد کیا گیا۔

حکم نامے کے مطابق نئے شیڈول سے ڈویژنل و ضلعی انتظامیہ کے طے شدہ سرکاری امور، اجلاس اور دیگر مصروفیات متاثر نہیں ہوں گی۔

Read in English

Author Profile

Staff Report
Staff Report
Emotion Map:
0 0 votes
Article Rating
Subscribe
Notify of
guest
0 Comments
Oldest
Newest Most Voted
↑