0

سمبڑیال: ملزمان سونا کھیتوں میں پھینک کر فرار، پولیس نے تمام بازیاب کر لیا

مطالعے کا وقت: 2 منٹ

اہم نکات:

  • سمبڑیال میں سنار کے گھر سے لوٹا گیا 2 کلوگرام سے زائد سونا پولیس نے بازیاب کر لیا
  • بازیاب سونے کی مالیت 7 کروڑ روپے ہے
  • دو مسلح ملزمان علی الصبح سیڑھی لگا کر گھر میں داخل ہوئے اور ملازم کو یرغمال بنایا
  • ملزمان پولیس کے تعاقب پر سونا کھیتوں میں پھینک کر فرار ہو گئے
  • فرار ملزمان کی گرفتاری کے لیے خصوصی ٹیمیں تشکیل، مختلف مقامات پر چھاپے جاری
  • آئی جی پنجاب عبدالکریم نے سیالکوٹ پولیس ٹیم کو شاباش دی

سیالکوٹ: ضلع سیالکوٹ کے علاقے سمبڑیال میں پولیس کے تعاقب پر دو مسلح ملزمان سنار کے گھر سے لوٹا گیا 7 کروڑ روپے مالیت کا سونا کھیتوں میں پھینک کر فرار ہو گئے۔

سرکاری ہینڈ آؤٹ کے مطابق، پولیس نے سرچ آپریشن کے دوران کھیتوں سے تمام سونا تلاش کر کے بازیاب کر لیا، جس کا وزن 2 کلوگرام سے زائد ہے۔

ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ ملزمان آج علی الصبح سیڑھی لگا کر سنار کے گھر میں داخل ہوئے اور اسلحہ کے زور پر ملازم کو یرغمال بنا کر کروڑوں روپے کا سونا لوٹ لیا۔

بیان کے مطابق، ایمرجنسی ہیلپ لائن 15 پر اطلاع ملتے ہی ڈی پی او سیالکوٹ دوست محمد نے واقعے کا فوری نوٹس لیا۔ ان کی ہدایت پر ڈی ایس پی سمبڑیال اور ایس ایچ او پولیس ٹیموں کے ہمراہ موقع پر پہنچے اور علاقے کا گھیراؤ کر کے سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا۔

پولیس کے مطابق، فرار ملزمان کی گرفتاری کے لیے خصوصی ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں۔ مختلف مقامات پر چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

ڈی پی او سیالکوٹ دوست محمد نے کہا کہ شہریوں اور تاجروں کی جان و مال کا تحفظ اولین ترجیح ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ملزمان کو جلد گرفتار کر کے قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔

شہریوں اور تاجروں کی جان و مال کا تحفظ اولین ترجیح ہے

آئی جی پنجاب عبدالکریم نے کامیاب کارروائی پر سیالکوٹ پولیس ٹیم کو شاباش دی۔ انھوں نے کہا کہ قیمتی مال مسروقہ کی بروقت بازیابی پنجاب پولیس کی پیشہ ورانہ مہارت اور فوری رسپانس کا مظہر ہے۔

Read in English

Author Profile

Staff Report
Staff Report
Emotion Map:
0 0 votes
Article Rating
Subscribe
Notify of
guest
0 Comments
Oldest
Newest Most Voted
↑