اہم نکات:
- ڈپٹی کمشنر محمد نعمان صدیق نے انفورسمنٹ ونگ کے نئے یونیفارم، جدید مشینری، گاڑیوں اور اپ گریڈ شدہ موٹر سائیکلوں کا معائنہ کیا۔
- عملے کو ہمہ وقت فیلڈ میں موجود رہنے کی ہدایت کی گئی اور فرائض میں غفلت برداشت نہ کرنے کا انتباہ دیا گیا۔
- انفورسمنٹ ونگ نے چیف آفیسر عثمان غنی کی قیادت میں شہر کے اہم راستوں سے فلیگ مارچ کیا۔
فیصل آباد: میونسپل کارپوریشن کے انفورسمنٹ ونگ نے نئے یونیفارم میں شہر بھر میں فلیگ مارچ کیا۔
ہینڈ آؤٹ کے مطابق ونگ کو جدید خطوط پر مزید فعال بنا دیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں ڈپٹی کمشنر و ایڈمنسٹریٹر میونسپل کارپوریشن محمد نعمان صدیق نے نئے یونیفارم، جدید مشینری، گاڑیوں اور اپ گریڈ شدہ پٹرولنگ موٹر سائیکلوں کا معائنہ کیا۔
ڈپٹی کمشنر نے عملے کو ہدایت کی کہ وہ ہمہ وقت فیلڈ میں موجود رہے اور رش کے اوقات میں مؤثر پٹرولنگ کے ذریعے ٹریفک کی روانی اور شہریوں کی آمد و رفت میں حائل رکاوٹیں دور کرے۔
ان کا کہنا تھا کہ شہریوں کو بہترین میونسپل سروسز کی فراہمی، تجاوزات کا خاتمہ اور عوامی شکایات کا بروقت ازالہ اولین ترجیحات ہیں۔
انھوں نے خبردار کیا کہ فرائض کی ادائیگی میں کسی قسم کی غفلت یا کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔
فلیگ مارچ کی قیادت چیف آفیسر میونسپل کارپوریشن عثمان غنی نے کی۔
مارچ میونسپل کارپوریشن آفس سے شروع ہو کر چناب کلب چوک، بلال روڈ، جیل روڈ، ایگریکلچر یونیورسٹی چوک، ڈی سی آفس روڈ اور کمشنر ہاؤس روڈ سے ہوتا ہوا واپس آفس پہنچ کر اختتام پذیر ہوا۔
اس موقع پر میونسپل کارپوریشن کا دیگر عملہ بھی موجود تھا۔
Author Profile

Latest Entries
پیشن گوئینومبر 8, 2026فیصل آباد میں سموگ خطرناک حد تک، کئی علاقوں میں انڈیکس 400 سے زائد
فیصل آبادنومبر 7, 2026چک جھمرہ: کیمیکل فیکٹری کے ڈرموں میں آگ، ریسکیو 1122 نے قابو پا لیا
تعلیمنومبر 7, 2026فیصل آباد: سابق طالب علم نے طلبہ کو زندگی کا فلسفہ سمجھایا
پاکستاننومبر 7, 2026لاہور: کرپشن کے خاتمے کے لیے باڈی کیمز اور سی سی ٹی وی نگرانی








