اہم نکات:
- ملت روڈ سہولت بازار ہفتے کے ساتوں دن فعال رہے گا، سٹال ہولڈرز کو بجلی مفت اور پارکنگ بلا فیس ملے گی۔
- غیر قانونی پیر و جمعہ بازار ختم کر کے دکاندار عزت کے ساتھ سہولت بازار منتقل کیے جائیں گے۔
- سہولت آن دی گو بازار پر کام اسی نومبر سے شروع ہو کر جنوری 2027 تک مکمل ہوگا۔
فیصل آباد: ملت روڈ سہولت بازار ساتوں دن فعال رکھنے کے لیے ہنگامی اقدامات شروع ہو گئے ہیں۔
ہینڈ آؤٹ کے مطابق کمشنر فیصل آباد ڈاکٹر عمران حامد شیخ نے سہولت بازار ملت روڈ کا دورہ کیا اور بازار کو فعال بنانے کے حوالے سے بریفنگ لی۔
دریں اثنا کمشنر نے سہولت بازار اتھارٹی کے افسران کے ہمراہ ملت روڈ پر سہولت آن دی گو بازار کے لیے اراضی کا معائنہ کیا۔
ڈیزائن تیار ہونے کے بعد اسی نومبر سے وہاں باقاعدہ کام شروع ہوگا جو جنوری 2027 تک مکمل کر لیا جائے گا۔
کمشنر نے ایس ڈی ای او پیرا کو آئندہ پیر اور جمعہ کو گردونواح کے غیر قانونی بازار ختم کرا کر دکانداروں کو عزت کے ساتھ سہولت بازار میں منتقل کرانے کا ٹاسک دیا۔
سرکاری ہینڈ آؤٹ کے مطابق ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ اس تمام عمل کی براہ راست نگرانی کریں گے۔
ہینڈ آؤٹ میں بتایا گیا کہ منتقل ہونے والے سٹال ہولڈرز کو بجلی کی مفت سہولت ملے گی اور پارکنگ کی کوئی فیس نہیں ہوگی۔
بازار میں سکیورٹی اقدامات، سی سی ٹی وی کیمرے، صفائی، واش روم اور پینے کے پانی کی سہولت پہلے سے موجود ہے۔
کمشنر نے سہولت بازار اتھارٹی کے افسران سے کہا کہ وہ اردگرد کے دکانداروں کو بازار میں دستیاب سہولتوں سے آگاہ کریں۔ اس مقصد کے لیے مساجد میں اعلانات کرائے جائیں گے اور آگاہی بینرز آویزاں کیے جائیں گے۔
انھوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایات پر دکانداروں کو سازگار کاروباری ماحول کی فراہمی انتظامیہ کی ترجیح ہے۔ نہر کی اراضی پر قائم اس بازار میں 100 سے زائد سٹالز لگنے کی گنجائش ہے۔
کمشنر کے مطابق سہولت آن دی گو بازار کا مقصد صارفین کو پھل، سبزیاں، چکن اور کریانہ اشیا سرکاری نرخوں پر ایک ہی جگہ فراہم کرنا ہے۔
Author Profile

Latest Entries
فیصل آبادنومبر 7, 2026چک جھمرہ: کیمیکل فیکٹری کے ڈرموں میں آگ، ریسکیو 1122 نے قابو پا لیا
تعلیمنومبر 7, 2026فیصل آباد: سابق طالب علم نے طلبہ کو زندگی کا فلسفہ سمجھایا
پاکستاننومبر 7, 2026لاہور: کرپشن کے خاتمے کے لیے باڈی کیمز اور سی سی ٹی وی نگرانی
پاکستاننومبر 7, 2026لاہور: جرمن شہری نے سالوں کی دھمکیوں پر ڈی آئی جی سے تحفظ مانگ لیا








