اہم نکات:
- سی پی او تنویر حسین نے اپنے دفتر میں کھلی کچہری لگائی، شہریوں کی درخواستیں سنیں
- متعلقہ افسران سے موقع پر جواب طلبی، درخواستوں پر میرٹ پر داد رسی کے احکامات جاری
- کھلی کچہریاں روزانہ کی بنیاد پر اور تھانوں کی سطح پر بھی منعقد کی جاتی ہیں
فیصل آباد: سی پی او تنویر حسین نے اپنے دفتر میں منعقدہ کھلی کچہری میں شہریوں کی درخواستیں سنیں۔
فیصل آباد پولیس کے ترجمان کے مطابق سی پی او نے درخواستوں پر متعلقہ افسران سے فوری جواب طلبی کرتے ہوئے میرٹ پر داد رسی کے احکامات جاری کیے۔
ترجمان نے بتایا کہ سی پی او نے تمام درخواستوں پر بلاامتیاز انصاف کی فراہمی اور مقررہ وقت میں داد رسی یقینی بنانے کی ہدایت کی۔
سی پی او کے مطابق شہریوں کو انصاف کی فراہمی کے لیے روزانہ کی بنیاد پر کھلی کچہریاں منعقد کی جا رہی ہیں، تھانوں کی سطح پر بھی یہ سلسلہ جاری ہے۔
انھوں نے کہا کہ کھلی کچہریوں کا بنیادی مقصد شہریوں کی شکایات کا بروقت ازالہ، انصاف کی فراہمی اور مسائل کا فوری حل ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ شہریوں کے جان و مال کا تحفظ اولین ترجیح ہے۔
Author Profile

Latest Entries
فیصل آبادنومبر 7, 2026چک جھمرہ: کیمیکل فیکٹری کے ڈرموں میں آگ، ریسکیو 1122 نے قابو پا لیا
تعلیمنومبر 7, 2026فیصل آباد: سابق طالب علم نے طلبہ کو زندگی کا فلسفہ سمجھایا
پاکستاننومبر 7, 2026لاہور: کرپشن کے خاتمے کے لیے باڈی کیمز اور سی سی ٹی وی نگرانی
پاکستاننومبر 7, 2026لاہور: جرمن شہری نے سالوں کی دھمکیوں پر ڈی آئی جی سے تحفظ مانگ لیا










