0

فیصل آباد: بٹالہ کالونی میں پتنگ بازی پر کارروائی، تین گرفتار

مطالعے کا وقت: 1 منٹ

اہم نکات:

  • تھانہ بٹالہ کالونی پولیس نے کائٹ فلائنگ ایکٹ کی خلاف ورزی پر تین ملزمان گرفتار کر لیے
  • ایس ایچ او ظہیر اختر نے احمد حسن، شہزاد اور منیب کو گرفتار کیا
  • گرفتار ملزمان سے بڑی تعداد میں پتنگیں اور کیمیکل ڈور برآمد
  • ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی
  • سی پی او کی والدین سے بچوں کو خطرناک کھیل سے دور رکھنے کی اپیل

تھانہ بٹالہ کالونی پولیس نے پتنگ بازی کے الزام میں تین ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔

پولیس ترجمان کے مطابق گرفتار ملزمان کے قبضے سے بڑی تعداد میں پتنگیں اور کیمیکل ڈور برآمد ہوئی۔

ہینڈ آؤٹ کے مطابق ایس ایچ او بٹالہ کالونی ظہیر اختر نے احمد حسن، شہزاد اور منیب کو گرفتار کیا۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔

سی پی او فیصل آباد کے مطابق والدین اپنے بچوں کو پتنگ بازی کے خطرناک کھیل سے دور رکھیں۔

ان کا کہنا تھا کہ قانون توڑنے والوں کو کسی قسم کی رعایت نہیں دی جائے گی۔

Read in English

Author Profile

Staff Report
Staff Report
Emotion Map:
0 0 votes
Article Rating
Subscribe
Notify of
guest
0 Comments
Oldest
Newest Most Voted
↑