اہم نکات:
- ڈنمارک کی سفیر مایا دیروس مورتنسن نے پیر کو فیصل آباد کا دورہ کیا
- مشرقی ویسٹ واٹر پلانٹ روزانہ 33 ملین گیلن سیوریج صاف کرے گا
- سفیر نے تعمیراتی کام کی پیش رفت پر اطمینان کا اظہار کیا
- ایم ڈی واسا ثاقب رضا کے مطابق منصوبہ مقررہ مدت میں مکمل ہو گا
فیصل آباد: ڈنمارک کی سفیر مایا دیروس مورتنسن نے پیر کو فیصل آباد میں ویسٹ واٹر پلانٹ کا دورہ کیا۔
ڈی پی آر کے ہینڈ آؤٹ کے مطابق سفیر مایا دیروس مورتنسن ڈنمارک کے تعاون سے واسا فیصل آباد کے زیر انتظام تعمیر ہونے والے پلانٹ کا دورہ کرنے آئی تھیں۔
ڈینیڈا وفد، مینجنگ ڈائریکٹر واسا ثاقب رضا، پراجیکٹ ڈائریکٹر حافظ اویس جمال اور دیگر افسران بھی اس موقع پر موجود تھے۔
ڈینش سفیر نے ویسٹ واٹر منصوبے پر تعمیراتی کاموں کی پیش رفت کا جائزہ لیا اور کام کی رفتار پر اطمینان کا اظہار کیا۔
سفیر نے منصوبے کو فیصل آباد کے عوام کے لیے انتہائی اہم قرار دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ تکمیل پر شہر کے مشرقی علاقوں کے شہریوں کو ماحولیاتی اور فضائی آلودگی سے نجات ملے گی اور صحت بخش ماحول میسر آئے گا۔
ہینڈ آؤٹ کے مطابق انھوں نے پراجیکٹ ٹیم اور واسا فیصل آباد کی ٹیم کے درمیان ہم آہنگی کو اہم قرار دیا اور مستقبل میں بھی ایسے مزید منصوبوں پر کام کرنے میں دلچسپی کا اظہار کیا۔
انھوں نے بتایا کہ وہ پنجاب حکومت، صوبائی وزیر برائے ہاؤسنگ اور ہاؤسنگ ڈیپارٹمنٹ کے حکام سے ملاقاتیں کر کے منصوبے پر تبادلہ خیال کریں گی۔
مینجنگ ڈائریکٹر واسا ثاقب رضا نے کہا کہ ایسٹرن ویسٹ واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ منصوبے کی پیش رفت تسلی بخش ہے اور اسے مقررہ مدت میں مکمل کرنے پر خصوصی توجہ مرکوز ہے۔
پراجیکٹ ڈائریکٹر نے سفیر کو خصوصی بریفنگ میں بتایا کہ 33 ملین گیلن یومیہ گنجائش کے اس پلانٹ پر اعلیٰ معیار کا تعمیراتی کام جاری ہے۔
بریفنگ میں بتایا گیا کہ منصوبے کے تحت روزانہ 33 ملین گیلن سیوریج کا پانی صاف کر کے فصلوں کے لیے کارآمد بنایا جائے گا۔
انھوں نے کہا کہ منصوبے کی تکمیل سے مشرقی علاقوں کے شہریوں کو جدید دنیا کے معیار کے مطابق صاف اور صحت مند ماحول میسر آئے گا۔
ڈینش سفیر نے اپنے دورے کے دوران منصوبے کی سائٹ پر پودا بھی لگایا۔
Author Profile

Latest Entries
جرائمنومبر 10, 2026فیصل آباد: روشن والا پولیس نے ڈکیت گینگ کے تینوں ملزم دھر لیے
جرائمنومبر 10, 2026فیصل آباد: گھروں میں چوری کرنے والا تین رکنی گینگ مدینہ ٹاؤن سے گرفتار
پاکستاننومبر 10, 2026فیصل آباد: پیٹرولیم لیوی ختم کیے بغیر ریلیف ممکن نہیں، حافظ نعیم الرحمن
فیصل آبادنومبر 10, 2026فیصل آباد: بازاروں کی تزئین و آرائش میں سستی نہیں چلے گی، ڈپٹی کمشنر








