0

فیصل آباد: روشن والا پولیس نے ڈکیت گینگ کے تینوں ملزم دھر لیے

مطالعے کا وقت: 2 منٹ

اہم نکات:

  • تھانہ روشن والا پولیس نے اسلحہ کے زور پر شہریوں کو لوٹنے والا تین رکنی ڈکیت گینگ گرفتار کر لیا
  • ترجمان پولیس کے مطابق ملزمان سلیمان، اظہر اور زین نے دو شہریوں سے موبائل فون اور نقدی چھینی تھی
  • ابتدائی رپورٹ کے مطابق 4 نومبر کی واردات میں متاثرین کا 44,600 روپے کا نقصان ہوا
  • ترجمان کے مطابق چھینی گئی نقدی اور موبائل فون کی برآمدگی کے لیے تفتیش جاری ہے

فیصل آباد: تھانہ روشن والا پولیس نے اسلحہ کے زور پر لوٹنے والا تین رکنی ڈکیت گینگ گرفتار کر لیا۔

ترجمان پولیس کے مطابق ملزمان سلیمان، اظہر اور زین نے معظم اور عبدالرحمان نامی شہریوں سے اسلحہ کے زور پر موبائل فون اور نقدی چھینی تھی۔

ابتدائی رپورٹ کے مطابق 4 نومبر کو چک نمبر 257 رب ڈھبی والا کے قریب ہنڈا 70 موٹر سائیکل پر سوار تین مسلح ملزمان نے دونوں شہریوں کو روک لیا تھا۔

رپورٹ کے مطابق مقدمہ تھانہ روشن والا میں رپورٹ نمبر 734/26 دفعہ 392 تعزیرات پاکستان کے تحت درج کیا گیا۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ واردات میں متاثرین کو 44,600 روپے نقدی اور اوپو A16E موبائل فون سے ہاتھ دھونا پڑا۔

PDFابتدائی رپورٹ 734/26، تھانہ روشن والا
ابتدائی رپورٹ 734/26، تھانہ روشن والا، فیصل آباد
Page 1 of 1 — Copying, downloading and screenshots are disabled

ہینڈ آؤٹ کے مطابق ایس ایچ او روشن والا شاہد پرویز نے گینگ کے تینوں ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

ترجمان نے بتایا کہ ملزمان سے چھینی گئی نقدی اور موبائل فون کی برآمدگی کے لیے تفتیش جاری ہے۔

سی پی او فیصل آباد نے کہا کہ ڈکیتی اور راہزنی میں ملوث عناصر کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔

Read in English

Author Profile

Staff Report
Staff Report
Emotion Map:
0 0 votes
Article Rating
Subscribe
Notify of
guest
0 Comments
Oldest
Newest Most Voted
↑