0

لاہور کے کرائم رپورٹرز کو ایک سال میں دو صدر مل گئے

مطالعے کا وقت: 2 منٹ

اہم نکات:

  • کرائم رپورٹرز ایسوسی ایشن لاہور کے صدارتی انتخاب میں ووٹ 44، 44 برابر رہے اور فیصلہ ٹاس سے ہوا۔
  • احمد فراز پہلے چھ ماہ صدر رہیں گے، آصف چوہدری اگلے چھ ماہ۔
  • پنجاب پولیس نے کامیاب امیدواروں اور لاہور پریس کلب کی انتظامیہ کو مبارکباد دی ہے۔

لاہور: کرائم رپورٹرز ایسوسی ایشن کے صدارتی انتخاب میں ووٹ 44، 44 برابر رہے، فیصلہ ٹاس سے ہوا۔

جیو کے احمد فراز اور ڈان کے آصف چوہدری دونوں کو صدارتی مقابلے میں 44، 44 ووٹ ملے۔ الیکشن کمشنر کی تجویز پر لاہور پریس کلب کے صدر ارشد انصاری نے ٹاس کرایا، جس میں پہلی باری احمد فراز کی نکلی۔ احمد فراز پہلے چھ ماہ ایسوسی ایشن کے صدر رہیں گے اور آصف چوہدری باقی چھ ماہ یہ ذمہ داری نبھائیں گے۔

کرائم رپورٹرز ایسوسی ایشن لاہور کے انتخاب میں کامیاب احمد فراز اور آصف چوہدری لاہور پریس کلب میں ہار پہنے ہوئے ہیں
کرائم رپورٹرز ایسوسی ایشن لاہور کے انتخاب میں کامیاب احمد فراز اور آصف چوہدری لاہور پریس کلب میں ہار پہنے ہوئے ہیں

ترجمان پنجاب پولیس نے کامیاب امیدواروں کو مبارکباد دی اور نو منتخب عہدیداروں اور انتخابات میں حصہ لینے والے تمام امیدواروں کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

ترجمان نے انتخابات کے پرامن انعقاد پر لاہور پریس کلب کی انتظامیہ کو بھی مبارکباد دی۔

انہوں نے امید ظاہر کی کہ ایسوسی ایشن کی نو منتخب قیادت کرائم رپورٹرز کمیونٹی کی فلاح و بہبود کے لیے بھرپور اقدامات کرے گی۔

Read in English

Author Profile

Staff Report
Staff Report
Emotion Map:
0 0 votes
Article Rating
Subscribe
Notify of
guest
0 Comments
Oldest
Newest Most Voted
↑