0

سمندری: کیری ڈبہ اور کار کا تصادم، ایک جاں بحق، پانچ زخمی

مطالعے کا وقت: 2 منٹ

اہم نکات:

  • تصادم میں ایک شخص جاں بحق اور پانچ افراد زخمی ہو گئے ہیں۔
  • جاں بحق شخص کی شناخت 50 سالہ محمد دین کے نام سے ہوئی ہے۔
  • زخمیوں میں تین بچے بھی شامل ہیں۔
  • تصادم سمندری 65 بائی پاس سے رجانہ روڈ بائی پاس کے درمیان ہوا ہے۔
  • ریسکیو 1122 نے زخمیوں کو ٹی ایچ کیو ہسپتال سمندری منتقل کر دیا ہے۔

ایوری وین اور کار کی ٹکر میں ایک شخص جاں بحق اور پانچ افراد زخمی ہو گئے ہیں۔

ریسکیو 1122 کے ہینڈ آؤٹ کے مطابق جاں بحق شخص کی شناخت 50 سالہ محمد دین ولد شفیع کے نام سے ہوئی ہے۔

زخمیوں میں 35 سالہ پروین زوجہ محمد رفیع، 55 سالہ طارق ولد نذیر اور تین بچے، دو لڑکے اور ایک لڑکی شامل ہیں، جن کا تعلق چک نمبر 388 گ۔ب سے ہے۔

کیری ڈبہ اور کار کا تصادم سمندری 65 بائی پاس سے رجانہ روڈ بائی پاس کے درمیان ہوا ہے۔

ریسکیو ٹیم موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد دے کر انہیں ٹی ایچ کیو ہسپتال سمندری منتقل کر دیا ہے۔

“ریسکیو ٹیم موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد دے کر انہیں ٹی ایچ کیو ہسپتال سمندری منتقل کر دیا ہے۔”

Read in English

Author Profile

Staff Report
Staff Report
Emotion Map:
0 0 votes
Article Rating
Subscribe
Notify of
guest
0 Comments
Oldest
Newest Most Voted
↑