چھت گرنے سے کمسن بچی جاں بحق، دو زخمی
اہم نکات
- ایک کمسن بچی جاں بحق ہو گئی۔
- ایک شیر خوار بچی اور 35 سالہ شخص شدید زخمی۔
- ریسکیو 1122 نے زخمیوں کو ملبے سے نکال کر الائیڈ ہسپتال منتقل کیا۔
فیصل آباد: ڈیری فارم کے کمرے کی چھت گرنے سے ایک کمسن بچی جاں بحق ہو گئی۔
ریسکیو 1122 کے مطابق بوریوالہ روڈ، چک 6 جے بی، گوجی سٹاپ پر سیمنٹ کے گرڈر ٹوٹنے سے چھت گر گئی اور تین افراد ملبے تلے دب گئے۔
زخمیوں میں ایک شیر خوار بچی اور 35 سالہ فریاد علی ولد میراج دین شامل ہیں، دونوں کو شدید چوٹیں آئیں۔
ریسکیو 1122 کی ٹیم موقع پر پہنچی، زخمیوں کو ملبے سے نکال کر ابتدائی طبی امداد دی اور الائیڈ ہسپتال منتقل کر دیا ہے۔
Author Profile

Latest Entries
فیصل آبادنومبر 26, 2026چھت گرنے سے کمسن بچی جاں بحق، دو زخمی
تعلیمنومبر 26, 2026فیصل آباد میڈیکل یونیورسٹی میں داخلے، آخری تاریخ 20 دسمبر
جرائمنومبر 26, 2026چنیوٹ: خواتین کی مدد کے لیے 16 روزہ مہم شروع
فیصل آبادنومبر 26, 2026پیر کو 66 فیڈرز بند، 30 گرڈ سٹیشن متاثر




فیصل آباد: پٹرولنگ پولیس کے جوانوں کو فرسٹ ایڈ کی تربیت دینے کی تجویز






