0

فیصل آباد: کھلی کچہری میں درخواستوں پر میرٹ پر داد رسی کے احکامات

مطالعے کا وقت: 2 منٹ

اہم نکات:

  • سی پی او تنویر حسین نے اپنے دفتر میں کھلی کچہری لگائی، شہریوں کی درخواستیں سنیں
  • متعلقہ افسران سے موقع پر جواب طلبی، درخواستوں پر میرٹ پر داد رسی کے احکامات جاری
  • کھلی کچہریاں روزانہ کی بنیاد پر اور تھانوں کی سطح پر بھی منعقد کی جاتی ہیں

فیصل آباد: سی پی او تنویر حسین نے اپنے دفتر میں منعقدہ کھلی کچہری میں شہریوں کی درخواستیں سنیں۔

فیصل آباد پولیس کے ترجمان کے مطابق سی پی او نے درخواستوں پر متعلقہ افسران سے فوری جواب طلبی کرتے ہوئے میرٹ پر داد رسی کے احکامات جاری کیے۔

ترجمان نے بتایا کہ سی پی او نے تمام درخواستوں پر بلاامتیاز انصاف کی فراہمی اور مقررہ وقت میں داد رسی یقینی بنانے کی ہدایت کی۔

سی پی او کے مطابق شہریوں کو انصاف کی فراہمی کے لیے روزانہ کی بنیاد پر کھلی کچہریاں منعقد کی جا رہی ہیں، تھانوں کی سطح پر بھی یہ سلسلہ جاری ہے۔

انھوں نے کہا کہ کھلی کچہریوں کا بنیادی مقصد شہریوں کی شکایات کا بروقت ازالہ، انصاف کی فراہمی اور مسائل کا فوری حل ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ شہریوں کے جان و مال کا تحفظ اولین ترجیح ہے۔

Read in English

Author Profile

Staff Report
Staff Report
Emotion Map:
0 0 votes
Article Rating
Subscribe
Notify of
guest
0 Comments
Oldest
Newest Most Voted
↑