0

فیصل آباد: ٹریٹ بیکری پل کی ٹریفک مشکل ترجیحی بنیاد پر حل ہوگی

مطالعے کا وقت: 2 منٹ

اہم نکات:

  • کینال روڈ پر ٹریفک کے بہاؤ میں حائل رکاوٹوں اور ٹربل پوائنٹس کے خاتمے کے لیے کمشنر نے اعلیٰ سطحی کمیٹی قائم کر دی
  • ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر انفورسمنٹ کی سربراہی میں قائم کمیٹی میں ایف ڈی اے، میونسپل کارپوریشن، ٹریفک پولیس اور ہائی ویز کے نمائندے شامل
  • سڑکوں کی ری ڈیزائننگ اور تکنیکی منصوبہ بندی کی ذمہ داری ایف ڈی اے کو سونپ دی گئی
  • ٹریٹ بیکری پل کے مقام پر ٹریفک کی مشکلات ترجیحی بنیادوں پر حل کی جائیں گی، کمشنر کی ہدایت

فیصل آباد: کینال روڈ کے ٹربل پوائنٹس ختم کرنے کے لیے یوٹرنز اور ریمپس نئے ڈیزائن ہوں گے۔

سرکاری ہینڈ آؤٹ کے مطابق کمشنر فیصل آباد ڈاکٹر عمران حامد شیخ نے مختلف مقامات پر سڑکوں، یوٹرنز اور ریمپس کی ری ماڈلنگ کے امور کا جائزہ لینے کے لیے اعلیٰ سطحی کمیٹی قائم کر دی ہے۔

ہینڈ آؤٹ میں بتایا گیا ہے کہ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر انفورسمنٹ کی سربراہی میں قائم کمیٹی میں فیصل آباد ڈویلپمنٹ اتھارٹی، میونسپل کارپوریشن، ٹریفک پولیس اور ہائی ویز کے نمائندگان شامل کیے گئے ہیں۔

بیان کے مطابق اس سلسلے میں ایف ڈی اے کو سڑکوں کی ری ڈیزائننگ اور تکنیکی منصوبہ بندی کی ذمہ داریاں سونپ دی گئی ہیں۔

اجلاس میں کینال روڈ پر ٹریفک مینجمنٹ کی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا گیا اور روانی، محفوظ آمد و رفت اور شہریوں کی سہولت کے لیے تعمیراتی و تکنیکی اقدامات پر غور کیا گیا۔

کینال روڈ پر ٹریٹ بیکری پل کے مقام پر ٹریفک کی مشکلات کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے گا

ڈائریکٹر جنرل ایف ڈی اے محمد آصف چوہدری نے اجلاس کو ایف ڈی اے کی انجینئرنگ برانچ کی جانب سے پہلے سے تیار کردہ ڈیزائننگ اور مجوزہ ری ماڈلنگ پلان پر بریفنگ دی۔

کمشنر ڈاکٹر عمران حامد شیخ نے کہا کہ کینال روڈ پر ٹریٹ بیکری پل کے مقام پر ٹریفک کی مشکلات کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ سڑکوں، یوٹرنز اور متعلقہ راستوں کی جامع و مربوط ڈیزائننگ کی جائے تاکہ ٹریفک کا بہاؤ بلا رکاوٹ اور محفوظ بنایا جا سکے۔

اجلاس میں ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ آصف چوہان، سی ٹی او رانا ناصر جاوید، چیف انجینئر ایف ڈی اے مہر ایوب اور چیف آفیسر میونسپل کارپوریشن محمد عثمان غنی بھی موجود تھے۔

Read in English

Author Profile

Staff Report
Staff Report
Emotion Map:
0 0 votes
Article Rating
Subscribe
Notify of
guest
0 Comments
Oldest
Newest Most Voted
↑