0

میاں بیوی پر تشدد کرنے والا ملزم روشن والا پولیس کے ہاتھوں گرفتار

مطالعے کا وقت: 2 منٹ

اہم نکات:

  • روشن والا پولیس نے میاں بیوی پر تشدد کے ملزم نادر کو گرفتار کر لیا ہے
  • ہینڈ آؤٹ کے مطابق نادر نے موٹر سائیکل واپسی کے تقاضے پر طارق اور شبانہ بی بی کو تشدد کا نشانہ بنایا
  • سی پی او کے مطابق شہریوں پر تشدد کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں

فیصل آباد: میاں بیوی پر تشدد کا ملزم روشن والا پولیس نے موٹر سائیکل تنازعے پر دھر لیا۔

پولیس ہینڈ آؤٹ کے مطابق ملزم نادر موٹر سائیکل واپسی کے تقاضے پر طیش میں آ گیا اور اس نے طارق اور اس کی اہلیہ شبانہ بی بی کو تشدد کا نشانہ بنایا۔

ترجمان فیصل آباد پولیس کے مطابق تھانہ روشن والا کے ایس ایچ او انسپکٹر شاہد پرویز نے ملزم نادر کو گرفتار کر لیا ہے۔

ایف آئی آر کے ریکارڈ کے مطابق یہ مقدمہ تھانہ ایئرپورٹ میں ایف آئی آر 922/26 کے تحت درج ہوا، جس میں تعزیرات پاکستان کی دفعات 148، 149، 337-F(i)، 337-A(i)، 337-F(vi) اور 354 لگائی گئیں۔

ریکارڈ کے مطابق محمد طارق نے 5 نومبر کو تحریری درخواست کے ذریعے رپورٹ درج کرائی، جس میں وقوعہ 27 اکتوبر کی رات چک نمبر 67 ج ب سدھار کا درج ہے۔

ریکارڈ میں یہ بھی درج ہے کہ شبانہ بی بی کا طبی معائنہ جنرل ہسپتال سمن آباد سے کرایا گیا۔ ڈاکٹروں نے میڈیکو لیگل سرٹیفکیٹ (MLC) جاری کیا۔

PDFایف آئی آر 922/26، تھانہ ایئرپورٹ
تشدد کے مقدمے میں تھانہ ایئرپورٹ فیصل آباد میں درج ایف آئی آر 922/26
Page 1 of 1 — Copying, downloading and screenshots are disabled

ایف آئی آر کے ریکارڈ میں کسی گرفتاری کا اندراج نہیں ہے۔ نادر کی گرفتاری روشن والا پولیس نے عمل میں لائی، جیسا کہ پولیس ہینڈ آؤٹ میں بتایا گیا۔

سی پی او فیصل آباد کے مطابق شہریوں پر تشدد اور بدسلوکی کرنے والوں کے خلاف پولیس کا سخت ایکشن جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ شہریوں کو تشدد کا نشانہ بنا کر خوف و ہراس پھیلانے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں۔

Author Profile

Staff Report
Staff Report
Emotion Map:
0 0 votes
Article Rating
Subscribe
Notify of
guest
0 Comments
Oldest
Newest Most Voted
↑