اہم نکات:
- ڈپٹی کمشنر محمد نعمان صدیق کا ون ویک ون تحصیل پروگرام کے تحت تاندلیانوالہ کا دورہ
- قبرستانوں، پارکس، تحصیل ہسپتال، انٹری پوائنٹس اور گرین بیلٹس کا معائنہ
- سٹریٹ لائٹس، تجاوزات کا خاتمہ، روڈ مارکنگ اور زیبرا کراسنگ کے کام چیک
- شہری سہولیات کی بہتری اور جاری کام معیار کے مطابق مکمل کرنے پر زور
فیصل آباد: ڈپٹی کمشنر محمد نعمان صدیق کا ون ویک ون تحصیل پروگرام کے تحت تاندلیانوالہ کا دورہ۔
ضلعی انتظامیہ کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے وژن کے مطابق شہری و دیہی علاقوں میں یکساں بنیادی سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے تحصیل فیلڈ آپریشن مرحلہ وار جاری ہے۔
ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر میونسپل سروسز انور علی کانجو، اسسٹنٹ کمشنرز تاندلیانوالہ، سمندری، جڑانوالہ، سٹی اور صدر دورے میں شریک تھے۔
واسا، میونسپل کارپوریشن، ضلع کونسل، ہارٹیکلچر ایجنسی، ستھرا پنجاب اور دیگر متعلقہ محکموں کے افسران اپنے وسائل کے ساتھ تحصیل میں موجود تھے۔
ڈپٹی کمشنر نے قبرستانوں، پارکس، تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال، انٹری و ایگزٹ پوائنٹس، گرین بیلٹس اور دیگر اہم مقامات کا معائنہ کیا۔
انہوں نے سٹریٹ لائٹس کی بحالی، واسا سے متعلقہ امور، تجاوزات کے خاتمے، کرب سٹونز و جرسی بیرئیرز کے رنگ و روغن، روڈ مارکنگ اور زیبرا کراسنگ کے کاموں کو چیک کیا۔
انہوں نے صفائی ستھرائی کی مجموعی صورتحال، سڑکوں اور عوامی مقامات پر پانی کے چھڑکاؤ اور گرین بیلٹس کی دیکھ بھال کا جائزہ لیتے ہوئے متعلقہ محکموں کی کارکردگی دیکھی۔
انہوں نے شہری سہولیات کی بہتری اور جاری کاموں کو معیار کے مطابق مکمل کرنے پر زور دیا۔
Author Profile

Latest Entries
فیصل آبادنومبر 11, 2026فیصل آباد: ہائی وے پٹرول کی دس روزہ کارروائی، 236 مقدمات درج، 29 اشتہاری گرفتار
فیصل آبادنومبر 11, 2026ڈپٹی کمشنر کا ون ویک ون تحصیل پروگرام کے تحت تاندلیانوالہ کا دورہ
فیصل آبادنومبر 11, 2026ایف ڈی اے کے دیرینہ نادہندگان کی جائیدادیں سربمہر ہوں گی، سو فیصد وصولی کا ہدف مقرر
فیصل آبادنومبر 11, 2026سموگ پر قابو کے لیے سخت اقدامات، کھلا تعمیراتی سامان بیچنے والی دکانیں سیل ہوں گی










