اہم نکات:
- آبپاش علاقوں میں گندم کی کاشت ترجیحاً 20 نومبر تک مکمل کر لیں۔
- تصدیق شدہ بیج سے پیداوار میں 20 فیصد تک اضافہ ہو سکتا ہے۔
- فی ایکڑ 45 سے 50 کلوگرام بیج ڈالیں؛ کھڑی کپاس میں 55 سے 60 کلوگرام بیج ڈالیں۔
- بوائی سے قبل بیج زہر آلود کریں۔
- بیج کا اگاؤ 85 فیصد سے کم نہیں ہونا چاہیے۔
تصدیق شدہ بیج سے گندم کی پیداوار میں 20 فیصد تک اضافہ ہو سکتا ہے۔
محکمہ زراعت پنجاب کے ترجمان کے مطابق آبپاش علاقوں کے کاشتکار گندم کی کاشت ترجیحاً 20 نومبر تک مکمل کر لیں۔
کاشتکار زیادہ پیداوار کے لیے محکمہ زراعت کی منظور شدہ اقسام کا تصدیق شدہ بیج استعمال کریں۔
20 نومبر تک بوائی کے لیے فی ایکڑ 45 سے 50 کلوگرام بیج ڈالیں۔ بیج کا اگاؤ 85 فیصد سے کم نہیں ہونا چاہیے۔
کھڑی کپاس میں گندم کی کاشت کے لیے 55 سے 60 کلوگرام فی ایکڑ بیج استعمال کریں۔
گندم کی بیماریوں سے بچاؤ کے لیے بوائی سے قبل بیج زہر آلود کریں۔ بیج کو زہر لگانے سے پہلے محکمہ زراعت کے مقامی ماہرین سے مشورہ کریں۔
بیج کو زہر لگانے کے لیے گھومنے والا ڈرم بہتر ہے۔
ڈرم میسر نہ ہو تو پلاسٹک کی بوری تقریباً آدھی بھر کر اس میں وزن شدہ بیج اور سفارش کردہ زہر ڈال کر بوری کا منہ باندھ دیں۔ بوری کو دونوں طرف سے پکڑ کر اچھی طرح ہلائیں تاکہ ہر دانے کو زہر لگ جائے۔
گندم کی اچھی پیداوار کے لیے کھیت کا تیار اور ہموار ہونا بہت ضروری ہے۔
وریال کھیتوں میں دو یا تین دفعہ ہل چلائیں۔
جہاں زمین ہموار کرنا ضروری ہو، وہاں کراہ یا لیزر لیولر سے زمین ہموار کریں۔
راؤنی سے پہلے کھیتوں کو چھوٹے حصوں میں تقسیم کریں تاکہ کم پانی سے زیادہ رقبے پر راؤنی ہو سکے۔
بوائی کا وقت نزدیک آئے تو سورج نکلنے سے پہلے ہل چلائیں اور سہاگہ دیں۔
یہ عمل دو یا تین بار دہرائیں۔ جڑی بوٹیاں تلف ہو جائیں گی۔
زمین کی نیچے کی نمی اوپر آ جائے گی جو گندم کے اچھے اگاؤ کی ضامن ہوتی ہے۔
Author Profile

Latest Entries
جرائمنومبر 16, 2026چک جھمرہ، نشاط آباد: دو مبینہ مقابلوں میں تین ملزمان ہلاک
کارٹوننومبر 16, 2026فیصل آباد کارٹون: ابا، پیٹرول سستا، کرایہ وہی!
کارٹوننومبر 16, 2026فیصل آباد کارٹون: ابا، کیمرہ دیکھ رہا ہے!
ٹولزنومبر 15, 2026تنخواہ ٹیکس کیلکولیٹر
سپر سیڈر سے گندم کی بروقت کاشت، کاشتکاروں کو احتیاط کی ہدایت





