0

پولیس شہدا کے بچوں کو لیپ ٹاپ، اب تک 372 کو مل چکے

مطالعے کا وقت: 2 منٹ

اہم نکات:

  • لیپ ٹاپ تقسیم کرنے کی تقریب سینٹرل پولیس آفس لاہور میں منعقد ہوئی ہے۔
  • لیپ ٹاپ حاصل کرنے والوں میں سی اے، میڈیکل، آئی ٹی سمیت جدید ٹیکنالوجی پروگرامز میں زیر تعلیم طلبا و طالبات شامل ہیں۔
  • پنجاب پولیس ویلفیئر فنڈز سے اب تک پولیس شہدا کے 372 بچوں کو لیپ ٹاپ فراہم کیے جا چکے ہیں، جن میں سے 168 رواں سال کے ہیں۔
  • پولیس شہدا کے بچوں کو ملکی و غیر ملکی اداروں میں تعلیم کے لیے سکالرشپس بھی فراہم کی جا رہی ہیں۔

لاہور میں آئی جی پنجاب نے پولیس شہدا کے 41 بچوں کو جدید لیپ ٹاپ دیے ہیں۔

سرکاری ہینڈ آؤٹ کے مطابق، انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب عبدالکریم نے جمعے کو سینٹرل پولیس آفس میں منعقدہ تقریب میں لیپ ٹاپ تقسیم کیے ہیں۔

لیپ ٹاپ حاصل کرنے والوں میں سی اے، میڈیکل، آئی ٹی سمیت جدید ٹیکنالوجی پروگرامز میں زیر تعلیم طلبا و طالبات شامل ہیں۔

پنجاب پولیس ویلفیئر فنڈز سے اب تک پولیس شہدا کے 372 بچوں کو لیپ ٹاپ فراہم کیے جا چکے ہیں، جن میں سے 168 رواں سال کے ہیں۔

آئی جی پنجاب نے کہا ہے کہ جدید لیپ ٹاپ طلبا و طالبات کے تعلیمی و پیشہ ورانہ کیرئیر اور مہارتوں کی ترقی میں معاون ثابت ہوں گے۔

ان کا کہنا ہے کہ ملک و قوم کے لیے جام شہادت نوش کرنے والے پولیس اہلکاروں کی فیملیز کے لیے مزید وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔

پولیس شہدا کے بچوں کو ملکی و غیر ملکی اداروں میں تعلیم کے لیے سکالرشپس بھی فراہم کی جا رہی ہیں۔

41 بچوں کی ضلع وار تفصیل درج ذیل ہے:

ضلع / یونٹ لیپ ٹاپ
لاہور 6
سیالکوٹ 5
فیصل آباد 4
وہاڑی 3
بہاولنگر 3
خانیوال 2
پنجاب کانسٹیبلری 2
ٹریفک پنجاب 2
شیخوپورہ 1
راولپنڈی 1
اوکاڑہ 1
پاکپتن 1
ساہیوال 1
گجرات 1
منڈی بہاؤالدین 1
ٹوبہ ٹیک سنگھ 1
ملتان 1
مظفرگڑھ 1
لیہ 1
بہاولپور 1
سپیشل برانچ 1
ٹریننگ پنجاب 1
کل 41

Read in English

Author Profile

Staff Report
Staff Report
Emotion Map:
0 0 votes
Article Rating
Subscribe
Notify of
guest
0 Comments
Oldest
Newest Most Voted
↑