0

ٹوبہ ٹیک سنگھ: صفائی کا نظام اب حکومت خود چلائے گی، تعطل نہیں آئے گا

مطالعے کا وقت: 2 منٹ

اہم نکات:

  • ٹوبہ ٹیک سنگھ میں ستھرا پنجاب کے صفائی کے نظام کو سیلف آپریشن پر منتقل کیا جا رہا ہے۔
  • باقاعدہ منتقلی تک ستھرا پنجاب کی کمپنیاں معمول کے مطابق صفائی جاری رکھیں گی۔
  • سرکاری مشینری، گاڑیاں اور دیگر اثاثہ جات شفاف انداز میں واپس لیے جائیں گے۔
  • سیلف آپریشن سے سرکاری وسائل کا موثر استعمال، بہتر نگرانی اور اخراجات میں بچت ہوگی۔

ضلعی انتظامیہ ستھرا پنجاب کا صفائی نظام سیلف آپریشن پر منتقل کر رہی ہے، صفائی جاری رہے گی۔

ضلعی دفتر اطلاعات کے ہینڈ آؤٹ کے مطابق ڈپٹی کمشنر ماہم آصف ملک کی زیر صدارت اجلاس میں منتقلی کے عمل، دستیاب وسائل، مشینری، گاڑیوں اور افرادی قوت کی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر میونسپل سروسز ڈاکٹر طارق عثمان نے صفائی کے نظام کو سیلف آپریشن پر منتقل کرنے کے حوالے سے اب تک کی پیش رفت، دستیاب وسائل اور مجوزہ مائیکرو پلان پر بریفنگ دی۔

اجلاس میں سرکاری مشینری، گاڑیوں اور دیگر اثاثہ جات کی واپسی و منتقلی سمیت انتظامی تیاریوں اور زیر التوا امور پر بھی غور کیا گیا۔

ڈپٹی کمشنر ماہم آصف ملک نے متعلقہ افسران کو تمام انتظامی و عملی تیاریاں جلد مکمل کرنے اور سرکاری مشینری، گاڑیوں اور اثاثہ جات کی واپسی و منتقلی کا عمل شفاف انداز میں مکمل کرنے کی ہدایت کی۔

انہوں نے واضح کیا کہ سیلف آپریشن پر باقاعدہ منتقلی تک ستھرا پنجاب کی کمپنیاں معمول کے مطابق صفائی کے انتظامات جاری رکھیں گی تاکہ اس دوران صفائی کے نظام میں کسی قسم کا تعطل پیدا نہ ہو۔

ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ سیلف آپریشن کے ذریعے سرکاری وسائل کا موثر استعمال، انتظامی نگرانی میں بہتری اور اخراجات میں بچت یقینی بنائی جائے گی۔

انہوں نے ہدایت کی کہ شہری و دیہی علاقوں میں صفائی کا معیار برقرار رکھنے اور مزید بہتر بنانے کے لیے فیلڈ نگرانی موثر بنائی جائے۔

ڈپٹی کمشنر نے تمام متعلقہ محکموں کو باہمی رابطے اور مربوط حکمت عملی کے تحت ذمہ داریاں ادا کرنے کی ہدایت کی۔

Read in English

Author Profile

Staff Report
Staff Report
Emotion Map:
0 0 votes
Article Rating
Subscribe
Notify of
guest
0 Comments
Oldest
Newest Most Voted
↑